عمران کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا ہو یا نہ ہو بات چیت ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف کرا دیا
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8301 پر ایس ایم ایس کریں تاکہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ ووٹ کے عدم اندراج کی صورت میں متعلقہ حلقے کے رجسٹریشن آفیسر سے مکمل رہنمائی کے ساتھ درج ذیل فارم حاصل کریں۔ فارم 21 ووٹ کے اندراج کے لیے، فارم 22 ووٹ کے اخراج کے لیے اور فارم 23 کوائف میں درستگی کے لیے، ترتیب دیا گیا ہے۔