اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بلاتفریق تمام اضلاع میں کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بلاتفریق تمام اضلاع میں کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے دنیا بھر کی اسماعیلی کمیونٹی سے پرنس کریم آغا خان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی گلگت بلتستان میں تین رزوہ سوگ اور ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نئے امام پرنس رحیم آغا خان پنجم کی تخت نشینی کی بھی مبارک باد دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پرنس کریم آغا خان کی آغا خان کی وفات گلگت بلتستان وزیر اعلی

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار سے ختم کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

گلگت بلتستان میں رواں سال مارخور کے شکار کا سیزن مکمل ہوگیا۔ اس سال مارخور کے شکار کے لیے 4 لائسنس جاری کیے گئے، جن میں سے 3 امریکی اور ایک ہسپانوی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کی کامیاب بولی لگائی اور مارخور شکار کیے

یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار

4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے

آخری شکار امریکی شکاری ڈیرون جیمز مل مین نے حراموش میں کیا، جہاں انہوں نے 42 انچ لمبے سینگوں والے استور مارخور کا شکار 160000 امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار روپے) میں کیا۔

4 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 950 روپے

اسی طرح امریکی شکاری جسٹن ریان فلاٹوک نے بونجی کے علاقے میں 42 انچ سینگوں والے استور مارخور کا شکار 150500 امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 950 روپے) میں کیا۔

4 کروڑ 17 لاکھ 15 ہزار 590 روپے

ایک اور امریکی شکاری بریان کینسل ہیریان نے 50 انچ لمبے سینگوں والے استور مارخور کا شکار 150500 امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ 15 ہزار 590 روپے) میں کیا، جو کہ اس سیزن میں شکار کیے جانے والے مارخور میں سب سے بڑا تھا۔

4 کروڑ 18 لاکھ 39 ہزار روپے

اس سال واحد ہسپانوی شکاری نے دنیور کنزرویشن ایریا میں 44 انچ لمبے سینگوں والے استور مارخور کا شکار کیا۔جو سیزن کا پہلا شکار تھا۔ اس شکار کی فیس 150500  امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 18 لاکھ 39 ہزار روپے) ادا کی گئی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شکار سے حاصل ہونے والی 80 فیصد رقم مقامی کمیونٹی کو دی جاتی ہے، تاکہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں میں استعمال کریں، جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استور مارخور گلگت بلتستان ہنٹنگ سیزن

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز!
  • علامہ رمضان توقیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، تعزیت اور ملاقاتیں
  • گلگت بلتستان کے ججز اور وکلاء کو ٹریننگ کیلئے سنگاپور بھجوانے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار سے ختم کروڑ روپے حاصل ہوئے؟
  • اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
  • ماتلی،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ کے زیر اہتمام سیمینار
  • وفاقی وزیر امیر مقام کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پراظہار تعزیت ، اسماعیلی مرکز کا دورہ
  • ممبران جی بی کونسل کا دیامر ڈیم متاثرین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس