2025-02-24@19:13:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1806

«ایک سال کے دوران»:

    معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔ عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور...
    ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔باکو میں پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ  2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں  400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ  سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل خانے نے برسا برس اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 3ہزار سے زائد مستحق میں شیخہ فاطمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا۔ کراچی میں 3 ہزار سے زائد مستحقین کو راشن بیگ پہنچائے گئے ، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ اماراتی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ وہ سب جو معرکۂ حق و باطل میں راہِ قدس کے شہداء میں شامل ہوئے، آج ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ان کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں، ‏یہ شہداء محض فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ اور ایک لازوال داستان ہیں جو ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے ایوانوں کو لرزانے کے لیے اسلحے سے زیادہ ایمانی قوت درکار ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یہ ایام امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کے دن ہیں، ہم شہداء راہِ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی...
    دبئی (نیوزڈیسک) قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالرز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نے کہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔ ورچوئل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد پاکستان کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ماحولیاتی فنڈ کے تحت اضافی فنڈنگ پر آج پیر کے روز سے بات چیت شروع کر رہا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وفد سے سٹرکچرل امور پر گفتگو ہو گی.(جاری ہے) اس ابتدائی بات چیت کے بعد آئندہ ہفتے کے اوائل میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں جاری سات ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پہلا معاشی جائزہ لیا جائے گا وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت ششماہی جائزے کا...
    تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں. فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایک روز قبل ہی اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کی بہترین گیندبازی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، لیکن ان کی کلائی پر موجود ایک لگژری گھڑی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور ہاردک پانڈیا نے بابر اعظم کی وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ہاردک پانڈیا کی گھڑی کی کہانی بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد، پانڈیا کی کلائی پر نظر آنے والی رچرڈ ملی RM 27-02 گھڑی نے خاص طور پر توجہ حاصل کی۔ یہ گھڑی ایک نایاب اور محدود ایڈیشن ہے، جس کی قیمت 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 6.93 کروڑ بھارتی...
    انسانی تاریخ کے ایک منفرد اور بے مثال دور میں ہم داخل ہو چکے ہیں، جہاں مصنوعی ذہانت کی ترقی نے دنیا کو بدل کر رکھنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ترقی نہ صرف ہمارے فہم اور اندازوں سے بالاتر ہے، بلکہ ہمارے روزمرہ کے نظام کو بھی نئی شکل دے رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے ذریعے انسانی عمر میں اضافہ کر کے اسے ’’عمرِ نوح‘‘کی سطح، یعنی ہزار سال تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کا تصور محض ایک مشین کی محدود فعالیت تک محدود نہیں رہا، بلکہ اب یہ ایک ’’ڈیجیٹل دماغ‘‘یا عقلِ فراست کے طور پر ابھر رہا ہے، جو عام انسانی ذہن سے کہیں آگے بڑھ...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
    ملزم ساحر حسن—فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے منشیات برآمدگی کیس، ساجد حسن کا بیٹا ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ساحر حسن ڈارک ویب کے ذریعہ منشیات منگواکر اسے فروخت کرتا تھا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے منشیات کی سپلائی چین سے متعلق تفتیشی جاری ہے۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
    تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔ 54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام...
    دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں اور خاص طور پر بھارت کے ہاتھوں ایک بار پھر میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف اب کسی کام کے نہیں رہے۔ دبئی میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آگے پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم کردیے ہیں جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز ناراضگی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں۔بھارت کے اسپورٹ چینل ’اسپورٹس یاری‘ کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دبئی اسٹیڈیم کے باہر بات کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کا کہنا تھا...
    تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا نے 2 دہائی قبل ملک کے جنوبی حصے میں فوج کے ٹرکوں میں دم گھٹنے والے متعدد مسلمان مظاہرین کے ’قتل عام‘ پر معافی مانگی ہے۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معافی ’تک بائی قتل عام‘ کے نام سے مشہور اس واقعے پر عوامی سطح پر مانگی جانے والی پہلی معافی ہے، اور یہ معافی ایک قانون کی میعاد ختم ہونے اور 7 مشتبہ افراد کے خلاف قتل کے الزامات ختم ہونے کے تقریباً 4 ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ یہ قتل عام طویل عرصے سے تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی جنوبی صوبوں میں ریاستی استثنیٰ...
    بھارتی مسلمان کامیڈین منور فاروقی ایک بار پھر انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں اور وہ اپنے شو ’’ہفتہ وصولی‘‘ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ منور فاروقی کا شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق،...
    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
    دبئی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لئے ۔دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے تو ایک موقع پر ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیئے۔ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کوہلی کی ایک بار پھر تعریف کی۔اس سے پہلے میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
    MUMBAI: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، حیران کن طور پر وہ واحد ادکار ہیں جنہیں چین کے شہری انکل عامر کے نام سے جانتے ہیں۔ عامر خان نے چین میں اپنی مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ چین کی حکومت نے پائریسی قانون میں اصلاحات نے میری پہچان چین کے ہر گھر میں کرا دی ہے۔ ان کی فلم تھری ایڈیٹ جو بھارتی تعلیمی نظام پر مبنی تھی، چین میں پائریسی کی وجہ سے مقبول ہوئی اور اداکار اسی فلم کی وجہ سے چین میں انکل عامر کے نام سے مشہور ہوئے۔ عامر خان نے کہا کہ چینی ناظرین...
    21 فروری کو دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ا س دن کی مناسبت سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مادری زبان کی اہمیت، فروغ اور موجودہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگوہوئی۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔ بینش فاطمہ ساہی (ڈائریکٹر جنرل ، پنجاب ادارہ برائے زبان، فن و ثقافت)  مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر کام ہو رہا ہے اوراب باقاعدہ عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی اداروں کی تحقیق کے مطابق مادری زبان میں تعلیم زیادہ موثر ہوتی ہے کیونکہ یہ زبان تو بچہ اپنی پیدائش سے پہلے ہی سیکھ رہا ہوتا ہے اور یہ اس کے لاشعور کا حصہ بن جاتی ہے لہٰذا...
    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
    بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ  کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘ بھارتی یوٹیوبر...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ کے وفاقی ملازمین کو اپنی ایک ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرے والوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ مسک نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کی اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وفاقی افرادی قوت میں کمی اور تشکیل نو کے لیے ڈوج کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہیے۔ اس پوسٹ کے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس...
    (حصہ اوّل) ایک بار پھر قندمکرر کی طرح اپنی ہی کہی ہوئی یہ بات دُہراتا ہوں کہ گجراتی اُردو کی بڑی بہن ہے۔ برّعظیم پاک وہند کے مختلف اور ایک دوسرے سے طویل مسافت پر واقع متعدد علاقو ں میں صدیوں اُس زبان کی تشکیل، مقامی وعلاقائی زبانوں اور بولیوں سے اختلاط واِشتراک کے سبب ہوتی رہی جسے آج ہم اُردو کہتے ہیں۔ ان میں گجرات کا حصہ بھی بہت بڑا ہے۔ خطہ گجرات (ہند) کا ہم پر سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہمیں ولی ؔ گجراتی دکنی جیسا عظیم شاعر دیا جسے ایک طویل مدت تک ’اردو غزل کا باوا آدم ‘ کہا گیا اور آج بھی اس کی فنّی عظمت کی مختلف جہتوں میں تحقیق کی...
    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جو خود کو ایک ماہر ڈیل میکر کے طور پر پیش کرتے ہیں، گرین لینڈ حاصل کرنا ایک پُرکشش موقع معلوم ہوتا ہے۔ ٹرمپ طویل عرصے سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ وہ اس وسیع، نیم خودمختار برفیلے جزیرے کو خریدنا چاہتے ہیں جو ڈنمارک کا حصہ ہے۔یہ غیر استعمال شدہ معدنی وسائل سے مالا مال اور تقریباً 56  ہزارافراد کا گھر ہے۔ 2019 ء میں صدر کے طور پر اپنی پہلی مدت کے دوران ٹرمپ نے تجویز پیش کی تھی کہ امریکہ کو گرین لینڈ خریدنا اور اسے ایک ریئل اسٹیٹ ڈیل کے طور پر تیار کرنا چاہیے۔ 2025 ء میں صدر بن کر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی اے پی نے اس معاملے سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین میں موجود نایاب دھاتوں کے حوالے سے یوکرین اور امریکہ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس ذریعے کے مطابق اس کا مقصد کییف اور واشنگٹن حکومت کے مابین تعلقات کو طویل المدتی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔ اس معاملے میں یہ پیش رفت رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان سخت بیان بازی کے بعد سامنے آئی ہے۔ چند روز قبل یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ بلامقابلہ صدر ،ارشد انصاری سیکرٹری جنرل ، لالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ،ارشد انصاری بلامقابلہ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ، لالہ اسد پٹھان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری ،راجہ حبیب ، خالد عیسی کھوکھر ، ناصر حسین اور محمد عیسی ترین نائب صدور، جمشید رضوانی، جاوید اصغر، شاہد چوہدری اور نور الٰہی بگٹی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے 25ممبران کا بھی...
    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔  پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔ صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔ خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے — Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025 سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘ ٹک ٹک ٹک...
    لندن میں ایک خاتون جسے مکڑیوں کا خوف ہے، مکڑیوں سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنے بستر پر خیمہ نصب کردیا ہے۔ 25 سالہ ایسٹیلا کیریاکو مکڑیوں کے خوف میں پلی بڑھیں۔ جب بھی وہ اپنے کمرے میں ایک مکڑی کو دیکھتیں تو بہت خوفزدہ ہو جاتیں۔ تاہم پھر انہوں نے مکڑیوں سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسٹیلا نے ایمازون پر مچھروں سے بچنے کیلئے مخصوص خیمہ کا آرڈر دیا اور پھر اسے اپنے بستر پر لگایا تاکہ کسی بھی کیڑے کو بستر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ خاتون اب چار ماہ سے اپنے فلیٹ مین بستر پر خیمے میں سو رہی ہیں اور ان کا یہ طریقہ تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں...
      بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی برادری عمومی طور پر اس بات پر متفق ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے، کثیرالجہتی نظام کا رجحان یقینی ہے، اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور بہتری میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ چین اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے  ہوئے، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام تعمیر کرنے اور بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اتوار کے روز ایک انٹر ویو میں وانگ ای  نے کہا کہ چین کثیرالجہتی نظام میں ایک مستحکم عنصر...
    وزیر اعظم شہباز شریف 24 فروری (کل) کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں توانائی تعاون اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے حوالے سے تجارتی تعلقات پر بات چیت اور دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے تجارتی کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو سکتی ہے۔ ...
    بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa) انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’...
    معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
    خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم 24فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس کے سبب 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔ سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ پہاڑی...
    اپنے ایک جاری بیان میں ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ملت کیلئے ایک ڈھال تھے۔ وہ بے عدالتی، عالمی استکبار اور استبداد کے خلاف آھنی تلوار تھے۔ وہ شجاعت و فداکاری کا نمونہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے میڈیا افسر "محمد البریم" نے کہا کہ شهید "سید حسن نصر الله" استقامت کی وہ علامت تھے جنہوں نے دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ابو مجاہد کے نام سے شہرت پانے والے محمد البریم نے کہا کہ آج ہم مقاومت کے راستے پر چلتے ہوئے ملت کے لئے زندہ و جاوید چراغ شهید "سید حسن نصر الله اور ان کے بھائی شهید "سید هاشم صفی الدین" کو رخصت کریں گے۔ ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی میں اتوار 23 فروری کو پارلیمانی انتخاب 2025 ء کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد 59.2 بتائی جا رہی ہے۔ ان میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد 23 فروری 2025 ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وفاقی جرمن انتخابات، جرمنی کی...
    کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
    رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
    فرانس کے شہر مول ہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ حملہ آور کا تعلق الجزائر سے بتایا گیا ہے جسے فرانسیسی پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا 37 سالہ مشتبہ شخص پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی ٹارگٹ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کئے...
    پاکستان اور بھارت  کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے  دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔ پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاکستان اور بھارت ٹاکرے پر ہے۔ انہوں نے کہا ’اگر ہماری ٹیم جیتتی ہے تو میں اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کررہا ہوں۔‘ ’ایسا نہیں ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہم اسے اپنے دل سے نہیں لگائیں گے۔ یہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا کر رہی ہے۔ ان شااللہ تعالیٰ جیت کی امید کے ساتھ آج ہماری ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند...
    بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔ اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔ جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔ سدھو موسے والا...
    لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔...
    VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
    لاڑکانہ: ایک بچہ سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈھیر سے کارآمد اشیاء تلاش کرتے ہوئے
    صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کو ایک اسرائیلی قیدی اور اس کے خاندان کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی، تاہم حماس نے تاکید کر کہا کہ یہ جھوٹے الزامات حقیقت کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کو ایک اسرائیلی قیدی اور اس کے خاندان کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی، تاہم حماس نے تاکید کر کہا کہ یہ جھوٹے الزامات حقیقت کے منافی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ہفتے کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ کہ مزاحمتی فورسز نے صہیونی قیدی شیری بیباس اور اس کے بچوں کو قتل کیا، دراصل صہیونی حکومت کی اپنے مظالم...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا...
    اسلام ٹائمز: لوگوں کو بیروت کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ایک بے مثال سیاسی، میڈیا اور امنیتی کوشش ہو رہی ہے، اس لیے نہیں کہ لبنانی دارالحکومت کی سلامتی خطرے میں ہے، بلکہ اس لیے کہ اتوار کے دن کا ایک منظر تل ابیب اور واشنگٹن میں فیصلہ ساز حلقوں کے ذہنوں کے ذریعے بنائے گئے تمام منصوبوں کو تباہ کر دے گا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ لوگ جو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے یہ استدلال کر رہے ہیں کہ مزاحمت ناکام ہو گئی ہے اور اس کی مقبولیت اور قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے، وہ اس واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے طریقے...
     آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق گلگت بلتستان کے 2اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایم سی چلاس دیامر اور یو سی مرکنجہ شگر میں مقامی آبادی کی اسکریننگ اور علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعاون...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
    اس وقت چیمپیئنز ٹرافی جاری ہے اور کل اس ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانا ہے، پاکستان اور انڈیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟ کرکٹ کی دنیا کے اس دو روایتی حریفوں کے درمیان جب بھی میچ ہوتا ہے، میڈیا اسے ٹاکرا اور دنگ جیسے عنوانات دیکر میچ سے بڑھ کر جنگ کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نفرت کی اس فضا میں ہوا کا تازہ جھونکا ٹین اسپورٹس کے کی جانب سے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے ٹین اسپورٹس کے پروگرام ’ڈی پی ورلڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی کیونکہ شکست کی صورت میں وہ اپنے ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت عملی طور پر کھو دے گا۔ یہ دونوں پڑوسی ممالک صرف سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کثیر القومی مقابلوں میں ہی ایک دوسرے کے خلا ف کھیلتے ہیں اور یہ میچ دبئی میں ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب بھارت نے ٹورنامنٹ کے میزبان ملک پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 25,000 تماشائیوں کی گنجائش والا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کھچا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔  انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک  بین الاقوامی فلم تھی۔  اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
    بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ A post common by SLAY BAR KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔ سلے بار اینڈ کچن...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔ ’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔ مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجر ٹورازم فیسیلیٹیشن سنٹر مختار علی نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ پاکستان میں مقامی کمیونٹیز کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک عمل انگیز ثابت ہو سکتا ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت سیاحوں کو مقامی ثقافتوں، روایات اور ماحول کے ساتھ بات چیت کرنے کا براہ راست تجربہ فراہم کرتی ہے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مقامی کمیونٹیز، کاریگروں، کسانوں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول ہونے کی ترغیب دے کربراہ راست مالی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں تجرباتی سیاحت پائیداری کے ساتھ ساتھ چلتی ہے سیاح جو ایکو ٹور کرتے ہیں یا...
    گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
    — فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں  کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی ،دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور 725 میٹر بلند اور دبئی کی جدید سکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا،ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس دی۔العربیہ نیوزکے مطابق ٹاور شیخ زید روڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) یہ ستمبر 1974ء کی خنک شام تھی کہ جرمن سائنسدان پروفیسر فالٹر جامعہ کراچی میں شعبہ کیمیا کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے تھے۔ یہاں ان کی ملاقات پاک وہند کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی اور ڈاکٹر عطا الرحمان سے ہوئی جو کیمبرج سے ڈاکٹریٹ کے بعد ادارے سے وابستہ ہوئے تھے۔ یہاں پہنچ کر گویا پروفیسر فالٹر کا سفر ختم ہوا کیونکہ وہ جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سائنسی فروغ کا منصوبہ رکھتے تھے اور موزوں ادارے کی تلاش میں ملک بھر کا دورہ کرچکے تھے۔ اس کے بعد وہ پاکستان میں سائنس کے تاحیات مددگار رہے جو کم و بیش پینتالیس سال کا عرصہ بنتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر کی 145 سال پرانی تاریخی میز کو تبدیل کردیا ہے، اور اس کی وجہ ایلون مسک کے چھوٹے بیٹے کی ایکس ایک شرارت بنی ہے۔ چند روز قبل ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرمپ سے ملاقات کےلیے اوول آفس گئے تھے، جہاں ایکس نے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے ہاتھ صاف کیے تھے، اور اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے ایکس نے کئی شرارتیں کیں۔ وہ کبھی اپنے والد کی نقل اتارتے نظر آئے تو کبھی ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایلون مسک کے بیٹے کی یہ حرکتیں کیمرے میں بھی محفوظ ہوگئیں اور...
    سرکاری بیان کے مطابق یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کا تخمینہ 2.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دیامر استور ڈویژنز کے لیے دانش اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے کل ہونے والی میٹنگ میں دیامر استور ڈویژن کلئے دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی جس کا تخمینہ 2.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل...
    کنگز کالج لندن کے آندریاس کریگ نے اجلاس سے قبل کہا کہ ہم عرب اسرائیل یا اسرائیل فلسطین تنازع کے ایک انتہائی اہم تاریخی موڑ پر ہیں، ممکنہ طور پر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا زمین پر نئے حقائق پیدا کر سکتا ہے جو ناقابل تلافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب رہنماؤں نے ریاض میں ملاقات ہوئی اور غزہ کی جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا مقابلہ کیا جا سکے کہ امریکا، فلسطینی باشندوں کے بغیر غزہ پر قبضہ کرلے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کی متحدہ عرب ریاستیں مخالفت کر رہی ہیں، لیکن اس بات پر اختلافات موجود ہیں کہ...
     فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتادی۔ نجی ٹی وی  پروگرام میں فاسٹ بولر محمد عامر نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کررہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ جیسے ہی شاہین گیند کرنے کے لیے کریز تک پہنچتا ہے تو اس کا لینڈنگ پاؤں کھل جاتا ہے۔ عامر نے واضح کیا کہ اس غلط ترتیب کی وجہ سے اس کی ڈلیوری کی قوت ہدف پر رہنے کی بجائے پھیل جاتی ہے جو بالآخر اس کی ان سوئنگ ڈیلیوری کو متاثر کرتی ہے۔عامر نے نوجوان گیند بازوں میں عام غلط فہمی کی وضاحت کی کہ ڈیلیوری کی طاقت صرف...
    بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے موجودہ پیس اٹیک کے لیڈر شاہین شاہ آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کے ایکشن میں غلطی کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں اسٹیج پر ایکشن ٹھیک کرنے کی ٹپس دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر شاہین کے بالنگ ایکشن میں غلطی کی نشاندہی کی اور بتایا کہ وہ کہاں غلطی کررہے ہیں، جسے تبدیل کرکے وہ خطرناک بالر بن سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا" سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کے بعد سے شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی، جس کے باعث پاکستانی...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور میں تھانہ صدر کی حدود میں رائے ونڈ روڈ پر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا، جس کے نتیجے میں منی وین روہی نالے میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بد قسمت خاندان ایک شادی میں شرکت کے بعد رائے ونڈ کے علاقے بھٹہ سوہنڈن واپس آ رہا تھا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کھارا موڑ کے قریب نال روہی نالے میں گرنے والی وین میں ایک مسیحی خاندان کے 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے وین سے 8 لاشیں اور 2 زخمیوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو...
    بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن حجابی خواتین کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ جیا بچن آج کل شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے ہے۔ جیا بچن رکنِ پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی نمائندہ بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اتر پردیش کے ضمنی انتخابات اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پیش آنے والے خواتین کی شناخت کے لیے ان کے برقعے اُتاروانے کے واقعے پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ جیا بچن نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر خاتون کے ساتھ ایک...
    بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔ تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ دھناشری کے گھروالوں کی...
    ریاض میں بیٹھک: ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مقابلے میں عرب دنیا کا متبادل پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز ریاض (آئی پی ایس)عرب رہنماؤں نے گزشتہ روز ریاض میں ملاقات کی، اور غزہ کی جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا مقابلہ کیا جا سکے کہ امریکا فلسطینی باشندوں کے بغیر غزہ پر قبضہ کرلے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اس منصوبے کی متحدہ عرب ریاستیں مخالفت کر رہی ہیں، لیکن اس بات پر اختلافات موجود ہیں کہ غزہ پر حکومت کون کرے گا، اور اس کی تعمیر نو کے لیے کس طرح مالی اعانت فراہم کی جا سکتی ہے۔سعودی عرب کے...
    حماس نے اسرائیلی قیدی شیری بیباس کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اسرائیل کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کو حماس کی جانب سے دی گئی لاشوں میں شیری بیباس کی عدم موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈ برگ نے کہا کہ بیباس کی لاش کی واپسی ہفتے کے روز ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ”ایک ترغیب“ ہے تاکہ یہ عمل ”منظم انداز میں“ مکمل ہو سکے۔ انہوں نے الجزیرہ کو بتایا، ’میرے خیال میں حماس نے اس معاہدے کو سنجیدگی اور مکمل عزم کے ساتھ پورا کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔‘ حماس نے جمعرات کو چار...
    ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر آلات اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔...
    مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی  سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک  بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
    وجائنل ڈلیوری کو آئیڈیل مانتے اور سیزیرین زچگی پر لعنت بھیجتے ہوئے بیشتر لوگ ایک بات بھول جاتے ہیں کہ ڈیلیوری کے اہم ترین فریقین میں عورت، گھر والوں اور ڈاکٹر کے علاوہ ایک اہم ترین فریق اور بھی ہوتا ہے، یعنی بچہ! زچگی کے عمل میں عورت اور بچہ ایک ایسا سفر طے کرتے ہیں جس کا ہر پیچ وخم  ایک اندھا موڑ ہے جس کے آگے کھائی ہے یا منزل، جاننا مشکل ہے۔ سو انہیں ایک ایسا رہبر چاہیے جو بروقت بھانپ سکے کہ کس وقت کیا ہونے والا ہے اور اب کیا کرنا چاہیے۔ احباب کو بہت شوق ہے یورپ اور امریکا میں زچگی کی مثالیں دینے کا سو وہیں کی بات کر لیتے ہیں۔ یورپ اور...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مسلسل 2 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد،...
    کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کی معروف نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گا۔ اس ضمن میں ایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر ای ایف یو کے صدر دفتر میں دستخط کیے گئے۔  ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اظفر ایم نظامی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔  اس موقع پر عظیم اقبال پیرانی نے ملک میں انشورنس کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اہم قرار دیا۔...
    سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اسے سراہا بھی گیا لیکن پھر کچھ ایسا انکشاف ہوا جس سے مداح حیران رہ گئے۔ اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کو ان کی فلم سکندر کا بے تابی سے انتطار ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا۔ تاہم یہ خوشی اُس وقت ضد بحث اور تکرار میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’سکندر‘ کا پوسٹر ہو بہو ایک فلم کی نقل ہے۔ یہ فلم جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ ہے جس کا پوسٹر بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ فلم سکندر کا ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم بینوں نے فوراً...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے اور ان کے لکھے گئے خطوط مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی کی بیان بازی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
    مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد زائرین نے حاضری دی جب کہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے مطابق اس دوران زائرین کی سہولت کے لیے بے شمار انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں افطار پیکٹس کی تقسیم، زمزم کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی۔ ان میں سے 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی جبکہ 2 لاکھ...