ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ کے وفاقی ملازمین کو اپنی ایک ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرے والوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔

مسک نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کی اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وفاقی افرادی قوت میں کمی اور تشکیل نو کے لیے ڈوج کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہیے۔

اس پوسٹ کے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ تمام وفاقی ملازمین کو کچھ دیر بعد ایک ای میل موصول ہوگی جس میں ان سے پوچھا جائے گا کہ ’’گزشتہ ہفتے میں انہوں نے کیا کیا؟‘‘

اس ای میل کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کا جواب نہ دینے کو استعفی تصور کیا جائے گا۔‘‘


ہفتے کی شام تک سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹموسفیئر ایڈمنسٹریشن، سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سمیت مختلف وفاقی اداروں کے ملازمین کو ’’آپ نے گزشتہ ہفتے کیا کیا؟‘‘ کے زیرِ عنوان ای میلز موصول ہوگئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی دیکھی گئی ایسی ایک ای میل میں ملازمین سے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی بیان کرنے کا کہا گیا ہے اور ای میل کے جواب میں اپنے مینیجرز کو کاپی کرنے کا کہا گیا ہے۔

ای میل کے جواب کے لیے پیر کو ایسٹرن اسٹیںڈرڈ ٹائم کے مطابق رات گیارہ بج کر 59 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔

تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اگر وفاقی ملازمین اس ای میل کا جواب نہیں دیتے تو ایلون مسک کس قانونی اختیار کے تحت انہیں برطرف کرسکتے ہیں۔




ڈوج کے ترجمان نے اس بارے میں رابطہ کرنے پر کوئی فوری جواب نہیں دیا ہے۔

امریکہ میں وفاقی سرکاری ملازمین کی یونین اے ایف جی ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی برطرفی کو چیلنج کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ ڈوج کے سربراہ کے طور پر ایلون مسک کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ ڈوج کابینہ کی سطح کے محکموں میں شامل نہیں ہے۔

رواں ماہ عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ مسک کو ڈوج پر اتھارٹی حاصل نہیں ہے اور وہ اس پروگرام کے ملازم نہیں ہیں۔

اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں ادارے رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: وفاقی ملازمین ملازمین کو ہفتے کی جائے گا

پڑھیں:

مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی پر وفاقی ملازمین کا احتجاج ختم

اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین نے  احتجاج ختم کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین نے سینیئر لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے خطاب کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری،قیدی وینز،اور واٹر کینن بھی واپس روانہ ہوگئی ہیں۔

ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔

اس کے علاوہ، بجٹ 2024-25 میں تنخواہوں پر نافذ کردہ ٹیکس واپس لینے اور اداروں کی نجکاری کے دوران ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ یقینی بنایا جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے احتجاجی سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، ہمیں گوارہ نہیں کہ آپ یہاں آکر مشکلات کا سامنا کریں، میاں نواز شریف، وزیراعظم  شہباز شریف اور ن لیگ کی سیاست خدمت کی سیاست ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بس میں ہو تو ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے سب مطالبات منظور کرلوں لیکن کئی مشکلات ہیں جس میں آئی ایم ایف ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے آپ کے شب و روز کے معاملات مشکلات کا شکار ہیں، آپ کے مطالبات جائز ہیں لیکن آپ لوگ اس وقت کے حالات کو بھی مد نظر رکھیں ، تھوڑی دیر پہلے آپ کی قیادت کو گھر بلایا تھا اور آپ کے تمام مسائل کو سمجھا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان جو سمجھوتہ ہوا ہے وزیراعظم اس کو پورا کریں گے، آپ کے کچھ مطالبات کچھ اب پورے ہوں گے اور کچھ بجٹ کے وقت ہوں گے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کی میل موصول
  • بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ
  • پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا؟ امریکی ملازمین کو اب یہ وضاحت بھی دینا ہوگی
  • کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین کو ای میل
  • غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائی جائے
  • مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی پر وفاقی ملازمین کا احتجاج ختم
  • عوام جائیں تو کہاں جائیں ؟رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ
  • عوام آہ و بکاکر کے وفاقی ،پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں‘ مسرت چیمہ
  • رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی کس قیمت پر ملے گی؟