دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی ،دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور 725 میٹر بلند اور دبئی کی جدید سکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا،ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس دی۔العربیہ نیوزکے مطابق ٹاور شیخ زید روڈ پر ایک مرکزی مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے اور 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

131 سے زائد منزلوں پر مشتمل یہ ٹاور ایک پرتعیش شاپنگ مال، لگژری ہوٹل، جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اپارٹمنٹس اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہوگا۔

اس میں 130ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین آبزرویشن ڈیک، 111ویں منزل پر سب سے اونچی ہوٹل لابی، 122ویں منزل پر بلند ترین ریسٹوران اور 118ویں منزل پر سب سے اونچا ہوٹل روم شامل ہوگا۔ پروجیکٹ میں ایک، دو اور تین بیڈ روم کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی ہوں گے جبکہ ہر 20ویں منزل پر ریسٹوران، کیفے اور سپر مارکیٹ سمیت جدید ترین خصوصی سہولیات شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ ٹاور میں ایک خصوصی میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جو اس شاندار منصوبے کی تعمیراتی تاریخ کو نمایاں کرے گا۔برج عزیزی میں عالمی معیار کے سیون سٹار ہوٹل میں مختلف ثقافتی تھیمز پر مبنی ریسٹوران ہوں گے، جن میں عربی، چینی، فارسی، بھارتی، ترک، فرانسیسی اور روسی ثقافتوں کی جھلک نمایاں ہوگی۔ اس کے علاوہ، ایک خصوصی اماراتی ریسٹوران، لگژری بال روم اور ایک جدید بیچ کلب بھی ہوٹل کا حصہ ہوں گے۔

عزیزی ڈیویلپمنٹس کے بانی اور چیئرمین میرویس عزیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برج عزیزی صرف ایک بلند و بالا عمارت نہیں بلکہ دبئی کے وژن، تعمیراتی مہارت اور عالمی قیادت کی علامت ہے۔ یہ منصوبہ برسوں کی محنت، لگن اور عالمی ماہرین کے تعاون کا نتیجہ ہے جو دبئی کی ترقی اور کامیابی کی نئی علامت بنے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مشکور ہیں کہ جن کی قیادت اور رہنمائی نے ہمیں یہ غیر معمولی منصوبہ مکمل کرنے کی تحریک دی۔ میں دبئی کے تمام متعلقہ حکام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس عظیم منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دبئی کے میں ایک دنیا کے

پڑھیں:

حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مستقبل کی ترقی بارے حکمتِ عملی پر مکمل طور پر کاربند ہے، پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی، پالیسی اہم شعبوں میں برآمدی استعداد پیدا کرنے میں معاون ہوں، حکومت وفاقی بجٹ کو زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے گی، حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، استحکام کو ایک منزل نہیں بلکہ ایک بنیاد کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
وفاقی حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے حقیقت پسندانہ اور جامع پالیسی سازی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجیحی شعبہ جات میں قرضوں کی فراہمی، مالیاتی سہولیات اور پالیسی سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور معروف بینکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے معاشی ٹیم کو زرعی شعبے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات اور بینکنگ سیکٹر کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر زور دیا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور دیہی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے بینکوں، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان مربوط کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی احیاء اور مستقبل کی ترقی کے ایجنڈے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔ پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اہم شعبوں میں برآمدی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے حالیہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منرلز سمٹ میں ملکی سرمایہ کاروں نے اعلیٰ قدر کے منصوبوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جو اقتصادی اعتماد کی علامت ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں سال بجٹ سازی کا عمل قبل از وقت شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے روایتی طریقہ کار سے ہٹتے ہوئے مختلف چیمبرز آف کامرس کا دورہ کیا تاکہ شراکت داروں سے براہ راست تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ وفاقی بجٹ کو زمینی حقائق اور شراکت داروں کی ضروریات کے مطابق تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، تاہم استحکام کو ایک منزل کے بجائے ایک بنیاد کے طور پر دیکھا جانا چاہیے جس پر ترقی اور خوشحالی کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • شاہ رخ خان کا ارب پتی پڑوسی، جس کے 29 بچے ہیں
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے