آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مشق میں ایک ایس ایچ ہیلی کاپٹر نے مارک 46 ٹارپیڈو چلا کر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے اس مشق میں مقامی ہتھیاروں کے استعمال کو ملک کی عسکری طاقت کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد پابندیوں کے باوجود ملکی ساختہ ہتھیاروں کی تیزی سے ترقی دفاعی شعبے کی خود کفالت کا واضح ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اپنی بحری، زمینی اور فضائی فورسز کی شرکت کے ساتھ جنوبی ایران میں ذوالفقار 1403 جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نئی نسل کے سمارٹ ہتھیاروں اور آلات کو آزمانا اور جدید جنگی حکمت عملیوں کو استعمال کرنا ہے۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے رابطہ امور ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کی کہ فوج ان مشقوں کے ذریعے اپنی جدید صلاحیتوں کا کچھ حصہ دکھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ سیاری نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ان مشقوں کے دوران ایران کی جدید ترین فوجی صلاحیتوں کو ظاہر کریں گے، جبکہ زمینی افواج، فضائی دفاع، اسٹریٹجک بحری افواج اور مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ کی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب "ذوالفقار 1403" مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے اعلان کیا کہ آرمی ایوی ایشن کے "کوبرا" حملہ آور ہیلی کاپٹروں نے آج بروز ہفتہ کو بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں لینڈنگ اور ٹیک آف آپریشن کیا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس مشترکہ آپریشن کا سب سے اہم پہلو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پائلٹس کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے انکشاف کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج 2 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اسے بڑھانے میں کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہر ہفتے ایک میزائل شہر کو ظاہر کرنا چاہیں، تو ہم ان شہروں کو دو سال تک پورا نہیں دکھا سکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گریو ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم روس کیخلاف یوکرین کا نیا ہتھیار

برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔

یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔

برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں مدد گار ثابت ہو گا۔

اس حوالے سے 2 پروٹو ٹائپ کا یوکرین میں کامیابی سے تجربہ کیا جا چکا ہے، جن میں پرانے سویت ساختہ آر 73 میزائلوں کے ذریعے1 روسی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا۔

برطانوی رکنِ پارلیمان اور افواج کے وزیر لوک پولارڈ کا کہنا ہے کہ ان پروٹو ٹائپس کی قیمت 6 ملین پاؤنڈ یعنی 7 ملین یورو ہے، جن کا خرچہ برطانیہ نے برداشت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی فوج کی ''ذوالفقار 1403'' جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا
  • سینئر لیگی رہنما نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برخاست کردیا
  • چین کی جنگی مشقوں پر آسٹریلیا کی تشویش
  • گریو ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم روس کیخلاف یوکرین کا نیا ہتھیار
  • ایران میں گزشتہ برس 975 افراد کو سزائے موت دی گئی
  • انسداد دہشتگردی کیلیے پُرعزم؛ پاک ترکیہ افواج کی مشترکہ مشقیں ختم
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیسے ہوگی؟ گراؤنڈ میں فوجی مشقوں کی ویڈیوز