دیامر استور ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سرکاری بیان کے مطابق یہ تعلیمی ادارہ ہوسی داس بونجی میں تعمیر کیا جائے گا، جو استور اور دیامر کے سنگم پر ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کا تخمینہ 2.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دیامر استور ڈویژنز کے لیے دانش اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے کل ہونے والی میٹنگ میں دیامر استور ڈویژن کلئے دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی جس کا تخمینہ 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں رمضان و عید پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے اور غریب معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15رمضان سےپہلےمکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔
کابینہ نے ایبٹ آباد پبلک اسکول کے 15یتیم طلبہ کیلئے 4.920 ملین کی سالانہ گرانٹ منظور کر لی۔ کیڈٹ کالج سوات فیز3 پروجیکٹ کیلئےزمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اساتذہ کیلئے 1028.673 ملین کی منظوری دی گئی جب کہ بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کےلئے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم منظور کی گئیں۔
صوبائی کابینہ نے بی ایس نرسنگ گریجویٹس کیلئے ماہانہ 31ہزار روپے انٹرنشپ منصوبے کی منظوری بھی دی۔
مزیدپڑھیں:ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ