پاکستان اور بھارت  کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے  دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔

پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی بات کی جائے تو اس میں 2004 سے اب تک پاکستان اور بھارت کے 5 مقابلے ہوئے ہیں، پاکستان ان میں سے 3 جبکہ بھارت 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انڈیا نے کسی بھی ایک روزہ کرکٹ میں اب تک پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ 356 رنز کا ریکارڈ 2005 میں بنایا تھا جبکہ سب سے کم اسکور سیالکوٹ میں 1978 میں محض 79 رنز کا بنایا۔

دوسری طرف پاکستان نے انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 344 رنز کا 2004 میں بنایا مگر انڈیا یہ ہدف بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان کے انڈیا کے خلاف کسی بھی ایک روزہ میچ میں سب سے کم اسکور 87 رنز کا تھا جو 1985 میں انہوں نے شارجہ میں بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام

انفرادی کھلاڑیوں میں پاکستان کے انضمام الحق کو انڈیا کے خلاف 67 ایک روزہ میچز میں 2403 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دوسری طرف انڈیا کے سچن ٹنڈولکر نے 69 ایک روزہ میچز میں 2526 رنز اسکور کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket pak india پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے انڈیا کے ایک روزہ کے خلاف رنز کا

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: بھارت کیخلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز آؤٹ

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی ہائینڈ ہوگئے۔بابر اعظم نے 26 گیندوں پر 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی مختصر اننگ میں پانچ چوکے شامل تھے اس کے فوری بعد امام الحق ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔پاکستان کا مجموعی اسکور 10 اوورز میں 52 رنز ہوچکا ہے۔ کریز پر کپتان محمد رضوان (4) اور سعود شکیل (3) رنز کے ساتھ موجود ہیں۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔  کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔محمد رضوان  نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل کر اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بھی ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی تھی۔آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی، کلدیپ یادیو۔واضح رہے کہ پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے  میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا چکی ہے۔پاکستان جو ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس کو اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ تین میچز میں گرین شرٹس جب کہ دو میچز میں بلیو شرٹس کامیاب رہی ہے۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: بھارت کیخلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ پاکستانی سیاست پر بھی چڑھ گیا
  • پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری
  •  چیمپئنز ٹرافی: پاکستان‘ بھارت ٹاکرا آج
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ٹاکرے پر پاکستانی اسپورٹس اسٹارز کی رائے
  • چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کی ٹیم ایونٹ کے باقی میچز کیلئے پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: مڈل آرڈر کی ناکامی افغانستان کی شکست کی وجہ قرار
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلہ، راکھی ساونت کا گول مول بیان سامنے آگیا