ایلون مسک نے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے دروازے کھول دئے، اسمارٹ ترین چیٹ باٹ ”گروک تھری“ لانچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر آلات اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے چیٹ باٹ کا اعلان ایلون مسک کی جانب ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا گیا، البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مختصر وقت درحقیقت کتنے دنوں یا گھنٹوں پر مشتمل ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے اپنی ایکس پوسٹ میں اس چیٹ بوٹ کو دنیا کا سب سے اسمارٹ اے آئی ٹول قرار دیا گیا ہے۔
گروک 3 میں کیا فیچرز ہوں گے؟
جدید ترین اور اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ گروک 3 اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 اور گوگل کے جیمینی جیسے ماڈلز کی طرح جواب دینے، تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ چیٹ باٹ 4 سیکنڈ کی بہترین اے آئی ویڈیو بھی بنانے کے بھی قابل ہے۔
علاوہ ازیں گروک تھری کی مدد سے مشہور شخصیات کے بالکل حقیقی چہرے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
گروک اے آئی ریاضی کے پیچیدہ سوالات اور فزکس کی ایکوئشن کو حل کرنے کی مہارت بھی رجکھتا ہے۔
گروک تھری موڈ تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ موڈ ریاضی، سائنس اور کمپیوٹر پروگرامنگ جیسے پیچیدہ موضوعات کی تفصیلی وضاحت دینے کے لیے مکمل تحقیق اور محتاط تجزیہ کرتا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ اوپن اے آئی کے ڈیپ سرچ کی طرح گروک ایپ میں بھی ڈیپ سرچ کا فیچر موجود ہے۔
گروک کے ڈیپ سرچ کے اس فیچرز میں اے آئی ماڈل انٹرنیٹ اور ایکس پر موجود معلومات کو اسکین کرتا ہے اور سوال کے جواب میں ایک خلاصہ پیش کرتا ہے۔
ایکس اے آئی کا نیا کردہ گروک تھری چیٹ بوٹ گروک 2 کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ اس تازہ ترین ورژن کو ایک بڑے ڈیٹاسیٹ پر تربیت دی گئی ہے، جو ناقابل یقین حد تک موثر اور مشکل ترین ٹاسک کو آسانی سے حل کرنے کے قابل ہے۔ مذکورہ چیٹ بوٹ معلومات کو تیزی سے اور زیادہ درست طریقے سے پروسیس کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ Grok 3 زیادہ درست جوابات فراہم کر سکتا ہے، اہم سوالات کو سمجھ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ انسان جیسا متن بھی بنا سکتا ہے۔ اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ Grok 3 بیک وقت متعدد کاموں کو سنبھال سکتا ہے، جس سے یہ صارفین کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک طاقتور ٹول ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایلون مسک چیٹ بوٹ سکتا ہے اے آئی
پڑھیں:
پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، واسا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر کے بیشتر راستوں پر پانی کھڑا ہوچکاہے۔ اہم چوکوںمیں پانی کھڑا ہونے سے کئی جگہوں پر مسافر گاڑیاں بند ہوگئی جس میںبیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے تمام روڈزپرسارادن ٹریفک جام رہی ۔ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ چند ایک وی آئی پی علاقوں پر مرکوز کر رکھی ہے جبکہ باقی سارے شہر کو لاوارث قرار دے کر ڈبودیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔ صورت حال کا نوٹس نہ لیا گیا تو شہر بھر میں وبائی بیماریاں پھیل جائیں گی ۔