عامر خان نے چین میں اپنی شہرت کے راز سے پردہ اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
MUMBAI:
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، حیران کن طور پر وہ واحد ادکار ہیں جنہیں چین کے شہری انکل عامر کے نام سے جانتے ہیں۔
عامر خان نے چین میں اپنی مقبولیت کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ چین کی حکومت نے پائریسی قانون میں اصلاحات نے میری پہچان چین کے ہر گھر میں کرا دی ہے۔
ان کی فلم تھری ایڈیٹ جو بھارتی تعلیمی نظام پر مبنی تھی، چین میں پائریسی کی وجہ سے مقبول ہوئی اور اداکار اسی فلم کی وجہ سے چین میں انکل عامر کے نام سے مشہور ہوئے۔
عامر خان نے کہا کہ چینی ناظرین نے ایک مختلف ثقافت کی فلم کو محبت اور احترام سے قبول کیا۔ تھری ایڈیٹ کے بعد، ان کی دیگر فلمیں جیسے پی کے اور دنگل بھی چین میں ہٹ ہوئیں۔
عامر خان اور درشیل سفاری جو تارے زمین پر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، 14 سال بعد ستارے زمین پر کے سیکوئل میں دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
پروڈکشن کے محاذ پر عامر خان راجکمار سنتوشی کی فلم ’ لاہور 1947 ‘ کے پروڈیوسر ہوں گے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چین میں
پڑھیں:
گوگل پر درج میری عمر غلط ہے، وینا ملک کا دعویٰ
پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔
اداکارہ میرا کے بعد وینا ملک دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعویٰ کیا ہے۔
وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی۔
وینا ملک نے کہا کہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاؤں گی۔
جس پر ایک صحافی نے کہا کہ گوگل کے مطابق آپ کی عمر 48 سال ہے۔
وینا ملک نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر گوگل پر یقین کریں تو میں اپنی ماں سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔
خیال رہے کہ وینا ملک نے اپنی شاندار اداکاری اور میمکری کے باعث فلموں اور ڈراموں میں شہرت حاصل کی۔