بھارتی اداکار کرن واہی اداکاری کے ساتھ اب نیا کیا کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔
کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔
A post common by SLAY BAR KITCHEN (@slaybarandkitchen)
ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔
سلے بار اینڈ کچن کے مینو میں دنیا بھر کے لذیذ کھانوں کا امتزاج ہے۔ یہاں آپ کو چھوٹے پلیٹس، برگرز، پیزا اور بہت کچھ ملے گا۔ اس کے علاوہ، کیما پاؤ، دال فرائی اور دیگر مزیدار ہندوستانی پکوان بھی دستیاب ہیں۔
کرن واہی نے اس ریسٹورنٹ کو کھولنے کےلیے یتن کُکریجا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ان دونوں نے مل کر دبئی کے ڈی آئی ایف سی علاقے میں ایک ایسی جگہ بنائی ہے جو آرام اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔
کرن واہی نے اپنے اس نئے کاروباری سفر کے بارے میں بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ایک ایسی جگہ بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے، جہاں لوگ آرام دہ ماحول میں دنیا بھر کے ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں چاہتا تھا کہ ’سلے بار اینڈ کچن‘ نہ صرف کھانے کےلیے ایک جگہ ہو، بلکہ یہ ایک ایسا تجربہ ہو جو لوگوں کو یاد رہے۔‘‘
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کرن واہی نے
پڑھیں:
دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
پاکستانی ڈرامے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا کی موجودگی نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے یوٹیوب پر روزانہ لاکھوں صارفین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں اور کئی ڈرامے تو اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں ان سب میں سب سے نمایاں نام اداکار دانش تیمور کا ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر آٹھ ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے یہ اعزاز تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کو حاصل نہیں ہو سکا دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈراموں میں شامل جان نثار نے تقریباً تین ارب جبکہ کیسی تیری خود غرضی نے پانچ ارب ویوز حاصل کیے ہیں یہ دونوں ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اردو ڈرامہ دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اگرچہ اداکار وہاج علی کے ڈرامے بھی چار ارب مجموعی ویوز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں مگر دانش تیمور وہ واحد اداکار ہیں جن کے دو الگ الگ ڈرامے یوٹیوب پر دو دو ارب سے زیادہ ویوز حاصل کر چکے ہیں دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا آغاز دو ہزار پانچ میں ڈرامہ دو سال بعد سے کیا تھا بعد ازاں ان کا ڈرامہ ڈریکولا بھی مقبول ہوا ان کے دیگر کامیاب ڈراموں میں رہائی اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے دیوانگی اور عشق شامل ہیں مگر جان نثار اور کیسی تیری خود غرضی نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے