اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مسلسل 2 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.

21فیصد کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد، بیف کی قیمت میں052 فیصد، مٹن کی قیمت میں0.22 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں0.49 فیصد، دال مسور کی قیمت میں0.15 فیصد اور کپڑے دھونے کے صابن کی قیمتوں میں0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ٹماٹر کی قیمتوں میں2.81 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں0.36 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں1.49 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1.24فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.90 فیصد، پیازکی قیمتوں میں1.16 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.34 فیصد، وے جیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.32 فیصد اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.30فیصد کمی واقع ہوئی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ 

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2936ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 8ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 64ہزار 60روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ 
  • رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان
  • رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع
  • عوام جائیں تو کہاں جائیں ؟رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ
  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں، ر پورٹ
  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں، ر پورٹ
  • صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان