پاک بھارت ٹاکرا: گورنر سندھ کا پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔
دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کرکٹ کے میدان میں بھارت کو پچھاڑا ہے ، اب بھی پچھاڑیں گے ، قوم کی دعائيں ٹیم اور رضوان کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گورنر انیشیٹیو، کامران ٹیسوری کا برطانیہ میں مراکز کھولنے کا اعلان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹوگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دورۂ برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو، گورنر انیشیٹیو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں طاقت کا انجیکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ برطانیہ کے دوران مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس ڈرائیوروں کے بچوں نے رکنِ پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں، صادق خان جیسے عام شہری کا لندن میں 3 بار مسلسل میئر بننا کمال ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی، میں ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرِ مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو طاقت کا انجکشن لگا دیا۔
گورنر سندھ نے لندن کی جامع مسجد میں خطاب بھی کیا اور وطن کی خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔