خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔
صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔
خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے
— Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025
سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘
ٹک ٹک
ٹک ٹک
ٹک ٹک
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) February 23, 2025
ایک اور ایکس صارف عروج جاوید نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین شاہ آفریدی کہہ رہے ہیں کہ ’اتنا اسکور تو میں اکیلا کھا لوں گا‘
Ye acha tha????#PAKvsIND #ChampionsTrophy2025 pic.
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 23, 2025
بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی پر ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’تین گجراتی، تینوں تباہی‘
Teen gujarati
Teeno tabahi
— Shivani (@meme_ki_diwani) February 23, 2025
اس صارف نے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم پاکستان بھارت کا ٹیسٹ میچ کروانے پر آئی سی سی کے شکر گزار ہیں‘
Thanks to ICC, we finally got IND v PAK test match after 17 years
— Shivani (@meme_ki_diwani) February 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انڈیا پاک بھارت میچ پاکستان شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انڈیا پاک بھارت میچ پاکستان شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم لکھا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور یورپی یونین کا دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور یورپی یونین نے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ منعقد ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی میسیج سٹیدجک نے کی۔
برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں وفود نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ وفود نےافغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے گفتگو میں اقوام متحدہ اور عالمی انسداد دہشت گردی فورم سمیت کثیرالجہتی فورمز میں مضبوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین کے درمیان پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام اور انسداد پر مشترکہ اقدامات سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی جنگجوؤں کی بھرتی اور نقل و حرکت، آف لائن اور آن لائن بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔