پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم کل داخل ہوگا، کن شہروں میں بارش کے امکانات؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم 24فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس کے سبب 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔
سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔
ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جسے حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، اور 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔