2025-01-22@11:41:44 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«اسلامی ممالک کے»:

    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔  اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔   علی امین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کی ہنر مند اور با صلاحیت افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل اور لیبر کی بہبود کے لیے وفاقی وزیر ہنگامی بنیادوں پر اقوامِ عالم کو پاکستان کی طرف مبذول کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حجاج کرام اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی مراحل میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کا کہنا تھا کہ جغرافیائی طور پر پاکستان و ایران کو عالم اسلام کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے جنوبی اور مغربی ایشیاء میں نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف، جنرل "محمد باقری" نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری و سیکورٹی عمل میں تعاون کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک اکثر مسائل میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ یہ ہم آہنگی علاقائی و عالمی سطح پر مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج شام اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ جنرل محمد...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔   عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ...
    سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔حالیہ عرصے سے چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا خاتمہ کیا ہے۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ میں تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور آن لائن گیمبلنگ، الیکٹرانک فراڈ ک اور انسانی اسمگلنگ جیسی سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔وا ضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک...
    چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو...
    پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوئی ہے، دبئی میں دونوں ممالک کے قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ اے پی پی کے مطابق دبئی میں بنگلا دیش کے قونصل جنرل محمد رشیدالجمان نے پیر کو پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں خیرسگالی ملاقات کی ۔ پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسین محمد نے مہمان قونصل جنرل کا خیرمقدمت کی اور دونوں ممالک کے بالخصوص تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے قونصل جنرلز نے تعاون کے امکانات کا ادراک کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے متعلقہ قونصل خانوں کے تجارتی شعبوں کو مشغول کرنے پر...
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو الوداع کررہے ہیں
    نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی، لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر...
۱