چینی وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز
لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، افرادی و ثقافتی تبادلوں، بین الاقوامی مواصلات اور ٹیلنٹ ٹریننگ پر تقاریر کیں۔
لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال چین نے نئی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور غیر ملکی ماہرین نے اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین میں کام کرنے اور رہنے کا تجربہ بھی چین اور دنیا کے مابین خوشگوار تعلق اور گہرے انضمام کی ایک روشن مثال ہے۔ اس سے بہت سے اہم سبق حاصل کیے جا سکتے ہیں، جن میں دو نکات نمایاں ہیں: پہلا، دنیا کو باہمی تبادلوں کی ضرورت ہے.
لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ چینی حکومت متعلقہ پالیسیوں کو مزید بہتر بنائے گی، سروس گارنٹی کو بلند بنائے گی اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے لئے مزید پلیٹ فارمز تعمیر کرے گی، تاکہ غیر ملکی باصلاحیت افراد کے لئے کاروبار کرنے اور چین میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 75 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال میں نے جناب صدر سے دو بار ملاقات کی اور ایک دوسرے کے قومی ترقیاتی وژن کی بھرپور حمایت کرنے، جدیدکاری کے اپنے راستوں پر چلنے کے لئے مل کر کام کرنے، علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور میں جناب صدر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے ، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے، کثیر الجہتی تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے،چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کو مسلسل فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مخلصانہ یکجہتی کا ماڈل بنانے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر پرابووو نے کہا کہ انڈونیشیا اور چین کے درمیان دوستی قدیم زمانے سے قائم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مضبوط اور متحرک ہے۔ فریقین کے درمیان سیاست، معیشت، ثقافت، بحری امور اور سلامتی پر مشتمل “پانچ ستونوں” پر تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مضبوط کریں گے اور عالمی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کریں گے۔