ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پْرعزم ہیں۔
ایران کے صوبائی گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آج ہم کئی معاہدوں پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی گورنر سے اپنے کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کروایا۔ ایرانی گورنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے ثقافتی تعلقات بہت واضح ہیں اور اس کی مثال علامہ اقبال اور دیگر شاعروں کی فارسی میں شاعری ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کا ایک اہم جزو ہے۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے یاد دلایا کہ سندھ کی ایک زمانے میں سرکاری زبان فارسی تھی، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی گواہی دیتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے پاکستان کے نے کہا کہ ایران کے
پڑھیں:
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائیگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔