عازمین حج کے لیے خوش خبری :وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔
اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اس سال حج کے اخراجات بڑھائے نہیں گئے۔
ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے رقوم واپسی کی تفصیلات پیش کیں کہ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے اور کسی حاجی کو بیس ہزار روپے ملیں گے، ایک لاکھ چالیس ہزار روپے صرف تین فیصد حجاج کو واپس ملیں گے، 75ہزار روپے 23 فیصد حاجیوں کو ملیں گے اسی طرح تین ہزار حاجیوں کو 50 ہزار روپے واپس ملیں گے۔
ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ حج کے لیے 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، اس حج میں بھی اگر بچت ہوگئی تو ان حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے،جمعہ تک حاجیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے واپس آنا شروع ہوجائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال جتنے حاجی گئے اس سال بھی تقریبا اتنی ہی درخواستیں ملی ہیں، پچھلے سال شارٹ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا اس سال 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا، جتنا سستا حج پیکیج ہم آفر کررہے ہیں دنیا بھر میں کہیں بھی اتنا سستا حج پیکیج نہیں ہے، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کوٹا مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، ہارڈ شپ کوٹا کی سہولت البتہ موجود رہتی ہے، حج کے معاملے میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے جتنا تعاون ہم سے کیا ہے اتنا کسی سے نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذہبی امور چوہدری سالک حسین لاکھ 75 ہزار ہزار روپے حاجیوں کو نے کہا کہ ایک لاکھ سستا حج اس سال
پڑھیں:
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ بعد 279 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ پیر کے روز ناصرف انٹربینک بلکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا بھی مہنگا ہو گیا۔(جاری ہے)
فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بھی پیر کے دن مندی کی زد میں رہی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ 40 ہزار 984 روپے مالیت کے 16 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تاہم مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔