سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھا بین وزارتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفز کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منتخب تجاویز کو حتمی شکل دی جائے اور دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی ترجیحات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور کراس سیکٹر تعاون کو فروغ دینے پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ دینے کا بھی اعادہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرمایہ کاری کے
پڑھیں:
پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔
فورم میں معزز مہمانان پاکستان بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، مسرت، جمشید چیمہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرماری کاری درکار ہے، پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کا تنازع کیس سماعت کےلیے مقرر
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا لال صوبہ ہے، پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے سرمایہ کاری درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی شرکت ہمارے لئے خوش آئند ہے۔