ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر  کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی بنیادوں کو مزید تقویت تقویت دینے کے زیر مقصد مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے اور کاروباری حلقے یکجا ہوں گے۔مذاکرات میں موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص غزہ پر تبادلہ خیال کی بھی  منصوبہ  بندی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی جائیں گے۔

 

دورے کے دوران، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران پاکستان کے اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے ویژن پر خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں، ان کی یو اے ای کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

یاد رہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے، جو انہوں نے مارچ 2024 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • ورلڈ گورنمنٹس سمٹ؛ وزیر اعظم کل 2 روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے
  • صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ