عرب ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں ٹرمپ کے غزہ پلان کے متبادل منصوبوں پر غور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی ایک ملاقات میں 7 عرب ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے متبادل راستوں پر غور کیا ہے جن سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکا جاسکے۔
اس ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد ال نہیان، کویتی امیر شیخ مشعل الاحمد آل صباح اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کا متبادل منصوبہ ابھی نہیں دیکھا،ڈونلڈ ٹرمپ
غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اس ملاقات کا باضابطہ اعلامیہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق مصر کے پیش کردہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
الجزیرہ کے مطابق میٹنگ میں عرب رہنماوں نے 4 مارچ کو مصر کے شہر قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ سے متعلق ایک متفقہ منصوبہ پیش کرنے پر اتفاق کیا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا متبادل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے فلسطینی آبادی کی دوسرے عرب ممالک میں جبری منتقلی اور غزہ کو اپنے مستقل قبضے میں لے کر اس کی تعمیر نو پر اصرار کررہے ہیں اور اس مںصوبے کی منظوری کے لیے اردن اور مصر پر دباو بھی ڈال رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
arab countries Gaza gaza reconstruction عرب ممالک غزہ فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عرب ممالک فلسطین ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب ممالک
پڑھیں:
ایلون مسک کے بیٹے کے ناک پونچھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی آفس کی میز بدل دی
ایلون مسک کے بیٹے کے ناک پونچھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی آفس کی میز بدل دی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ایلون مسک کے بیٹے کی ایک معصومانہ حرکت کی وجہ سے مبینہ طور پر صدارتی آفس کی میز بدل دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے کو ڈونلڈ ٹرمپ کی میز کے بالکل نزدیک ناک میں انگلی ڈالتے اور پھر اسے پونچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے بیٹے کی اس حرکت کو دیکھا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی میز 145 سال پرانی تھی۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی وقتی طور پر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے اور نہ ہی باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ میز کی تبدیلی ایلون مسک کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے کی گئی ہے یا کسی دوسری وجہ سے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے نے اپنی معصوم مگر شرارتی حرکات سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی تھی۔