چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ

بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، افرادی و ثقافتی تبادلوں، بین الاقوامی مواصلات اور ٹیلنٹ ٹریننگ پر تقاریر کیں۔

لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال چین نے نئی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور غیر ملکی ماہرین نے اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چین میں کام کرنے اور رہنے کا تجربہ بھی چین اور دنیا کے مابین خوشگوار تعلق اور گہرے انضمام کی ایک روشن مثال ہے۔ اس سے بہت سے اہم سبق حاصل کیے جا سکتے ہیں، جن میں دو نکات نمایاں ہیں: پہلا، دنیا کو باہمی تبادلوں کی ضرورت ہے.

دوسرا، جدت طرازی کے لیے باہمی تعاون درکار ہے۔

لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ چینی حکومت متعلقہ پالیسیوں کو مزید بہتر بنائے گی، سروس گارنٹی کو بلند بنائے گی اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے لئے مزید پلیٹ فارمز تعمیر کرے گی، تاکہ غیر ملکی باصلاحیت افراد کے لئے کاروبار کرنے اور چین میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی ماہرین

پڑھیں:

2024 میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت

 

بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی
بیجنگ :
چینی وزارت تجارت کے شعبہ تعاون کے انچارج کے مطابق 2024 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون کو مستقل ترقی حاصل ہو ئی ۔اتوار کے روز جاری کردہ
تفصیلات کے مطابق 2024ء میں غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی جو 2023 کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا ٹرن اوور 165.97 بلین امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کے نئے معاہدے کی قیمت 49.26 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو 12.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی معاہدوں کے منصوبوں کی نئی کنٹریکٹ ویلیو 232.48 ارب امریکی ڈالر اور ٹرن اوور 138.76 ارب امریکی ڈالر رہا، جس سے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مثبت کردار ادا کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور چین اقتصادی اختلافات حل کرنے پر متفق
  • پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری
  • چین اور بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
  • وزیراعظم سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • چینی وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات
  • چین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گوشت کی درآمد روک دی
  • وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو
  • 2024 میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت