نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مفادات اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رحجان کے خاتمہ کیلئے ٹھوس مشترکہ جامع حکمت عملی تیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ہے۔ افطار ڈنر میں قائمقام صدر پاکستان اور چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا، قازقستان، نائجریا، موروکو، بحرین، اعزازی سفیر تیونس، اردن، آذربائیجان، دارالاسلام، سوڈان، شام، تاجکستان، صومالیہ کے سفیروں جبکہ سعودی عرب، افغانستان، ایران، مصر اور لیبیا کےسفیروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

افطار ڈنر میں مسلم امہ کے اتحاد، وحدت اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رحجان پر گفتگو ہوئی۔ مسلم ممالک کے سفراء نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستانی حکومت و عوام کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلم ممالک کے سفراء سے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور سلامتی کا مقدس مہینہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے امت مسلمہ کی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مفادات اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رحجان کے خاتمہ کیلئے ٹھوس مشترکہ جامع حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے کہا اسلام امن اور خیر کا دین ہے، جس میں انسانیت کی بھلائی اور دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیا گیا ہے۔
 
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیراعظم کے مشیر داخلہ پرویز خٹک، ارکان قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، سردار فتح اللہ خان میانخیل، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، ارکان صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ارباب زرک، پالستان پیپلز پارٹی کے صوبایئ صدر محمد علی شاہ باچا سمیت وزارت امور خارجہ کے افسران نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے افطار ڈنر میں امت مسلمہ کے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔ عدالت کے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی۔ عدالت مطمئن نہیں ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی: آئی جی کے پی

متعلقہ مضامین

  • ملتان، ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام
  • ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز میں افطار کا اہتمام، آئی ایس او کے مرکزی صدر کی خصوصی شرکت 
  • مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • نیا نیشنل ایکشن پلان ضروری‘ تحریک فساد کے ہوتے قومی اتحاد ناممکن: عظمیٰ بخاری
  • گورنرخیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کن امور پر گفتگو ہوئی؟
  • اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
  • اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل
  • اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں؟پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا