سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی۔

اس موقع پر کمیونٹی ویلیفیئر اتاشی ریاض نے بتایا کہ سعودی عرب ریاض میں 19 پاکستانیوں نے 10 لاکھ تک جرمانے کی ادائیگی کرنی ہے۔

حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے جرمانے ادا کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو دوسرے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ: بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد منظور

بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے قیدیوں کی حوالگی کے لیے مختص بجٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان اوورسیز کمیٹی بیرون ممالک پاکستان جرمانوں کی ادائیگی سینیٹر فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلان اوورسیز کمیٹی بیرون ممالک پاکستان جرمانوں کی ادائیگی سینیٹر فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی وی نیوز قائمہ کمیٹی بیرون ممالک فیصل واوڈا لاکھ روپے کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ اٹھانے پر فیصل واوڈا کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈووی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں اراکین سمیت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا

اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایف بی آر افسران کو گاڑیاں دینے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھایا تو مجھے افسران کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، جس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کچھ ایف بی آر افسران کے نام بھی لیے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فیصل واوڈا کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ دھمکیوں کا معاملہ سنجیدہ ہے، اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جائےگا، انکوائری ہونی چاہیے۔ اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جائےگا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ میں نے اپنی حکومت کے دور میں بھی ایسے معاملات کا سامنا کیا، اس لیے چاہتا ہوں کہ ایسے معاملات میں وقت ضائع نہ ہو، میرے لیے انکوائری نہ کریں کسی اور کا معاملہ ہے تو کرلیں۔

اجلاس دوران چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈووی والا نے انکشاف کیاکہ گاڑیاں معاملہ اٹھانے پر انہیں بھی کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اجلاس میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے دفتر پر ایف بی آر افسران کے چھاپے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی ارکان فاروق ایچ نائیک اور دیگر نے کہاکہ یہ معاملہ بہت حساس ہے معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں خریدنے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھایا تھا جس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر خریداری کا عمل روکنے کا کہا تھا۔ تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جوابی خط لکھتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف بی آر افسران کو گاڑیوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشاف ایف آئی اے انکوائری ایف بی آر ایف بی آر افسران چیئرمین ایف بی آر چیئرمین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا فیڈرل بورڈ آف ریونیو فیصل واوڈا قتل کی دھمکیاں گاڑیوں کی خریداری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا
  • گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے قتل کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف
  • ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ اٹھانے پر فیصل واوڈا کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف
  • سعودی عرب میں موجودپاکستانی قید یو ں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا
  • آج پاکستان کیلئے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آ رہی ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا
  • شاٹ فال پر شاید شاباشی کے لیے ایف بی آر کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا، سینیٹر فیصل واوڈا
  • گورنر سندھ کا عوام کو 40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان
  • گورنر سندھ کا عوام کو  40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان