مصر نے فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ہنگامی عرب سربراہ اجلاس‘ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے۔
اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح پر وسیع مشاورت کے بعد طلب کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کاز کے حوالے سے تازہ ترین سنجیدہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے سربراہی اجلاس کی درخواست کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں بحرین کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی شامل ہے، جو اس وقت عرب لیگ کی صدارت کر رہا ہے۔
جمعے کے روز مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالاتی نے اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی تھی، تاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کا خیال پیش کیا تھا، جس میں تباہ شدہ علاقے سے فلسطینیوں کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے کا تصور پیش کیا گیا تھا۔
اس بیان پر عالمی سطح پر ردعمل سامنے آیا تھا، اور عرب ممالک نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ 2 ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ’ فلسطین سے متعلق مؤقف غیرمتزلزل ہے ‘، ٹرمپ نیتن یاہو پریس کانفرنس پر سعودی عرب کا سخت ردعمل
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی پرزور مذمت کی۔
نائب وزیراعظم نے سعودی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے کے لیے بھی پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر سعودی وزیرِخارجہ نے سعودی مملکت کے تقدس اور سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل اور آزمودہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق اسحاق ڈار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو او آئی سی اجلاس پاکستان ڈپٹی وزیراعظم سعودی عرب سعودی وزیر خارجہ غزہ معاملہ وزیر خارجہ وی نیوز