2025-03-12@12:04:52 GMT
تلاش کی گنتی: 6549

«جاں رہ گیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد؍ بنوں (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔...
    پیٹے ہیگستھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا لیکن ٹرمپ امریکیوں کا قتل کبھی نہیں بھول سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کے امریکی سیکریٹری دفاع پیٹے ہیگستھ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کو اربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا جب کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے کابل دھماکے کے دہشت گرد کو پکڑنے میں مدد کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امریکی سیکریٹری دفاع پیٹے ہیگستھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا...
    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    LONDON: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہےکہ لبنان میں جنگ کے دوران ایمبولینسز، طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے صحت کی سہولیات، ایمبولینسوں اور کارکنان پر مسلسل ہونے والے غیر قانونی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تفتیش ہونی چاہیے کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ان مقامات کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ لبنان کی حکومت پر زور دیتے ہو ئے بیان میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو روم کے قانون کے تحت لبنانی سرزمین...
    لاہور: موٹر وے پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی ایف آئی درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔  ترجمان موٹر وے پولیس  سید عمران احمد کے مطابق تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروےایم-4 پر پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جاتے ہوئے پایا گیا۔  تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں غفلت اور تیز رفتارڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرکے  ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔   
    سینئر وکیل اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ ان کے استعفیٰ سے 26 ویں ترمیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تضادات مزید گہرے ہوگئے۔ ادھرلاہور میں ایک بے روزگار شخص کی خود سوزی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ وہ ایک مقامی کمپنی میں ملازم تھا۔ اسے اور چند ساتھیوں کو مزدور یونین کو متحرک کرنے پر کمپنی نے برطرف کردیا تھا مگر این آئی آر سی نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ملازمت پر بحال کیا تھا مگر کمپنی نے 5 سال سے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا ہوا تھا۔ خود سوزی کرنے والا شخص اسپتال میں کئی دن تک زندگی کی لڑائی لڑتا رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور دنیا سے رخصت...
    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب میں اپنی تمام پالیسی بیان کی ہے۔ابھی تک کی ٹرمپ پالیسی سے پاکستان نہ تو متاثر ہوتا ہے اور نہ ہی یہ پالیسی اس کے لیے کسی مفاد کی ہے۔ ابھی تک تو نہ ہمارا کوئی نقصان ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ ہم ٹیرف کی لڑائی کا بھی کوئی حصہ نہیں۔جن ممالک کے ساتھ ٹیرف جنگ شروع ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان اور امریکا کا تجارتی حجم بہت کم ہے بلکہ دیکھا جائے تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے ہم کہیں نہیں ہیں۔ اسی طرح امریکا کے یورپ کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ تنازعات میں بھی پاکستان کوئی فریق نہیں۔ اس...
    موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور موٹروے پر 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
    ہمارے رشتے دار نصیب اللہ خلجی کو پولیس نے حوالات میں قتل کر دیا یہ دعویٰ ہے مقتول نصیب اللہ خلجی کے لواحقین کا جنہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خلجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مبینہ طور پر قتل کرنے والے نصیب اللہ کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین نے کہا کہ 15 روز قبل نصیب اللہ کو ایک نجی گاڑی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے صالح نامی شخص ساتھ لے...
    لیویز حکام کے مطابق توبہ کاکڑی کے مقام پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔ جس میں چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں توبہ کاکڑی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں ایک بڑی تعداد میں بارود اور دیگر بارودی مواد بھی ضبط کیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار...
    لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم-4 پرگاڑی  173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صنعت کار کو وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صنعتکار ہارون اختر خان کو وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا گیا، ان کی تقرری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کی گئی۔  ہارون اختر خان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں حکومتی امور زیر بحث آئے، وزیر اعظم نے پچھلے دور میں ان کی خدمات کو سراہا۔"جنگ " کے مطابق معاون خصوصی  ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ "پاکستان کا خصوصی شکریہ "۔۔۔گرفتار دہشتگرد کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع کا بیان بھی آ گیا  مزید...
    پشین:پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا  ۔ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا  ۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں...
    جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )جنوبی افریقا کی ٹیم خود پر سے ‘چوکرز’ کا ٹیگ ہٹانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312...
    فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم...
    معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیا، ان کی تقرری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کی گئی۔ ہارون اختر خان کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں حکومتی امور زیر بحث آئے، وزیر اعظم نے پچھلے دور میں ان کی خدمات کو سراہا۔معاون خصوصی  ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
    فوٹو: فائل پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کیا جہاں سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے...
    سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں معمول کی قانون سازی کی جائے گی۔واضح رہے چیئرمین سینیٹ نے سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین...
    کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں۔ ماہرہ خان کون؟ ماہرہ خان اپنے کیرئیر میں کئی ڈراموں کا حصہ بنیں اور تقریباً ہر کردار سے ہی پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا پھر چاہے ہمسفر کی بات ہو یا پھر بن روئے، اور صدقے تمہارے میں بھی انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان آج پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی لکس اسٹائل ایوارڈز اور کئی ہم ایوارڈزسمیت دیگر اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ اور پھر پاکستان تک ہی انکے اپنے فن کا ڈنکا نہ...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
    امریکا کی خاتون باڈی بلڈر ایک اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مہلک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ 20 سالہ جوڈی وینس کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سانحے کو اچانک اور غیر متوقع قرار دیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید ڈی ہائڈریشن سے پیش آنے والی پیچدگیوں کی وجہ سے جوڈی کے دل کی حرکت بند ہوئی۔ اسپتال والوں کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جاں بر نہیں ہو سکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ایک خوبصورت انسان تھیں انہیں ہر لمحے یاد کیا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں تبدیلی کردی گئی ہے اور متعدد شرائط بھی عائد کردی گئیں۔  وفاقی حکومت نے پنشن کی حد بندیوں پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پنشن کا حساب اب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر ہوگا اور ملازمین کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والوں پر نیا اصول لاگو نہیں ہوگا، نوکری کے آخری سال میں اضافی انکریمنٹ اوسط پنشن میں شامل نہیں ہوگا۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت  موجودہ پنشنرز کے لیے بھی پنشن میں اضافے کا نیا طریقہ کار...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے فلم رام لیلا میں بیٹی کی جگہ دیپیکا پڈوکون کو لیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہے۔ رام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا۔ فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔ اپنے تازہ...
    بستی ملوک خواتین کالج کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتارکرلیا گیا۔ ٹک ٹاکر کی شناخت شاہ زیب اور بستی ملوک کے رہائشی سے ہوئی ہے،شہری کاکہنا ہے کہ پولیس نے عوامی شکایات پر بروقت کارروائی کی مثال قائم کردی ۔ ایس ایچ او بابرشہزادکاکہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کا “سافٹ ویئر اپڈیٹ” کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے،ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے،آئندہ غیر اخلاقی حرکت برداشت نہیں ہوگی۔ سی پی او ملتان کاکہناتھا کہ خواتین کے وقار کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بستی ملوک کے تمام خواتین میری بہنیں ہیں،بڑی غلطی ہو گئی آئندہ کوئی غلطی ویڈیو نہیں بناؤں گا۔
    ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے جہاں فیلڈ میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک شکوہ کیا ہے وہیں جونیئر اداکاروں کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔ 500 سے زائد کردار نبھانے والے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اب ہم محنت سے کتراتے ہیں۔  توقیر ناصر نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنھوں نے بہت کچھ سکھایا۔ اداکار نے شکوہ کیا کہ نئے آنے والے اداکار اپنے کردار کو سمجھنے اور اسکرپٹ پر کام کرنے کے بجائے سارا فوکس میک اپ پر رکھتے ہیں۔ توقیر ناصر نے کہا کہ اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے...
    کراچی: مغربی ہواؤں  کے نئے سسٹمم کے اثرات کے تحت شہر قائد میں سردی کی جزوی واپسی ہوگئی، بدھ کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مارچ میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرچلنے والی خنک ہواؤں کے سبب بدھ کو شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں کئی ڈگری کم ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ  کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔  ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود لنگڑیال، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ ثروت جاوید، اسد الرحمان گیلانی اور علی سرفراز حسین شامل ہیں۔ بلوچستان میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق پنجاب کے اعلیٰ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی...
    پولیس نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو سمجھایا لیکن ہندو انتہا پسند اس عمل سے سخت ناراض تھے، اس معاملے میں پولیس نے مسجد کے امام سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے اور مسجد سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے رام پور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹانڈہ اور دیگر کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں طبقوں سے بات کر کے انہیں سمجھایا۔ جس کے بعد پولیس نے مسجد کے امام سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تھانہ ٹانڈہ علاقے کی سید...
    رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔فیصل جاوید نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا، عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست پر سماعت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب کے دوران ایک جذباتی لمحے میں ٹیکساس کے 13 سالہ ڈی جے ڈینیئل کو اعزازی سیکرٹ سروس ایجنٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ ڈی جے ڈینیئل، جو کئی سالوں سے کینسر سے لڑ رہا ہے، کانگریس کی گیلری میں موجود تھا جب صدر ٹرمپ نے اس کی کہانی قوم کے سامنے بیان کی۔ٹرمپ نے بتایا کہ 2018 میں ڈی جے کو ایک نایاب قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور ڈاکٹرز نے اسے صرف پانچ ماہ کی زندگی کی پیش گوئی کی تھی۔ لیکن تمام مشکلات کے باوجود، اس بہادر بچے نے نہ صرف زندگی کے لیے جنگ لڑی بلکہ پولیس آفیسر بننے کا اپنا خواب...
    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ فیصل جاوید عمرہ کے لیے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔فیصل جاوید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جرمن شہر منہائم میں پیر کو ایک مرکزی اسکوائر دو افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایک کار حملے میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے مزید لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سٹی مئیر کی جانب سے اس ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پیر کی سہ پہر جنوب مغربی جرمن شہر منہائم کے مرکزی علاقے میں پاراڈے اسکوائر کے قریب ایک کار لوگوں کے ہجوم کے درمیان سے گزرتی ہوئی نکل گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اس گاڑی کا ڈرائیور ایک 40 سالہ جرمن تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ...
    سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون مصنوعئ ذہانت کی خودکار مشین کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلااسپتال بن گیا۔   رپورٹ کے مطابق سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی مرض کی فوری تشخیص کی مشین Cat 4 .intergrete کیڈ 4  A-Iاینٹی گریٹیڈ ایکسرے مشین  نصب کردی گئی۔ اس مصنوعی ذہانت کی حامل انتہاںٔی ایڈوانس ایکسرے مشین کے ذریعے ایکسرے کے ساتھ ساتھ مریض میں ٹی بی کے مرض کی نشاندہی اور ٹی بی سمیت چیسٹ کے دیگر انفیکیشن کی بھی تشخیص کرسکے گی، 5 منٹ میں ٹی بی کی ابتدائی تشخیص کرے گی۔ مصنوعی ذہانت کی مشین ٹی بی کے مریض کی خودکار اسکورنگ کرکے تشخیص کرسکے گی...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے،  طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔   کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
    بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
    شبلی فراز : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، سرمایہ کاری کے لیے امن و امان بھی ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں، ان دونوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا، ملک کے مقبول لیڈر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، پورے ملک میں نااہل لوگوں کو بٹھا دیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا، جن...
    کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے چین اور ہانگ کانگ سے درآمد ہونے والی موبائل فون کی اسکرینز کی نئی کسٹمز ویلیو مقرر کر دی ہے۔ جس کے بعد امکان ہے کہ پرانے موبائل فونز کی مرمت کا خرچہ بڑھ جائے گا۔ جبکہ جو مینوفیکچررز پاکستان میں موبائل فوز اسیمبل کر ہے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق منگل کے روز جاری ہونے والے ایک ویلیوایشن رولنگ کے مطابق، نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1979/2025 نے پرانی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1576/2021 کو منسوخ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اشیا کی کسٹمز ویلیو 2021 کے بعد سے نظرثانی کے بغیر برقرار تھی۔ تاہم، درآمدی ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ مارکیٹ رجحانات،...
    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔(جاری ہے) دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
    پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ فیصل جاوید نے  نجی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی. عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا .لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا. ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا .لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا. عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا،...
    بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی خضدار پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نالہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق افرد کی لاشیں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے،  جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا...
    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا،  ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی...
    بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
    روس میں ایک سپاہی ایک ہفتے تک اس حال میں لڑتا رہا کہ ایک گولی اس کے سر میں پیوست رہی اور وہ اس سے لاعلم تھا۔ روسی میڈیا ایک روسی فوجی کو سر میں گولی لگنے کے بعد مبینہ طور پر کرسک علاقے میں ایک ہفتے تک لڑائی جاری رکھنے پر ہیرو کے طور پر سراہ رہے ہیں۔ یہ نامعلوم سپاہی جو روس کے پیسیفیک فلیٹ کے 155ویں میرین بریگیڈ کا رکن ہے، کرسک میں یوکرین کے فوجیوں سے لڑ رہا تھا جب اسے سر میں گولی لگی۔  اس وقت سپاہی کا ہیلمٹ اس کے سر سے اُڑ گیا اور اس نے سوچا کہ گولی اس سے ٹکرا کے کہیں اور گر گئی ہے۔ تاہم دائیں آنکھ کے اوپر...
    — فائل فوٹو نجی اسکولوں کی مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے والے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اسکول ڈیٹا جمع کرانے کے لیے آخری یاد دہانی کا گشتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر رفیعہ ملاح کے مراسلے میں نجی اسکولوں کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ انہیں مورخہ 22-01-20 کے مطابق براہِ راست معلومات جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جامع ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ: http://drips.gos.pk پر دستیاب ہے۔  سندھ: اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں...
    225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں اشیاء خورونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی ہیں۔ دوسری طرف ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 272 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں جبکہ  اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی...
    چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار آسٹریلیا کو ہضم نہ ہوئی، بڑا استعفیٰ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب رہیں گے۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور اس کے لیے طریقہ کار طے کرنے کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسٹیٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیشہ اور تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین 2023 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مزید برآں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق یہ مسودہ مزید جائزے اور منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کا دورہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    بہاولپور(نیوز ڈیسک) چولستان میں جھگی میں آگ لگنے سے چار کمسن بچے جاں بحق اور 60 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔نجی چینل کے مطابق چولستان قلعہ ڈیرآور کے نزدیک جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار معصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدقسمت فیملی راجن پور سے چولستان ڈیرآور میں ذمہ دار کے پاس محنت مزدوری کے لیے آئی ہوئی تھی، 60 سالہ خاتون نذیراں مائی زوجہ قلندر بخش نےچائے بنانے کے لیے آگ لگائی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا
    روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔ تحریک کے تیسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوسز کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلئے جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مہنگائی کی لہر کیخلاف حکومتی اقدامات نامنظور تحریک شروع کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا۔ امیر جماعت اسلامی کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے، جبکہ متحرک ممبران...
    ڈیرہ اسماعیل خان : سات سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ بچہ سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا،ریسکیو1122نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ آیان ولد رحمت سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو کی ماہر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سرچ آپریشن...
    ویب ڈیسک: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 ملکوں سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔  امیگریشن ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ، ویزا منسوخی، امیگریشن مسائل اور معاہدے کی خلاف ورزی پر 11 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بغیر ویزے کے گئے ایک پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا جبکہ کابو وردے سے دستاویزات کی عدم دستیابی پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت   امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنو بی افریقا میں خراب پروفائلنگ پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا...
    پنجاب میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ  کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔ خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے... ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ...
    پاکستان کی قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر ترجمان قومی اسمبلی نے ایوان کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دانشمندانہ قیادت میں پہلے پارلیمانی سال میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے اپنے آفس اور گھر کے دروازے اراکین کے لیے کھول دیے، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن  کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے پل کا کردار ادا کیا، حکومت اپوزیشن...
    ماہ رمضان امسال بھی ہمارے نصیب کا حصہ بن گیا ہے ۔رب کریم کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے اس مقدس عبادت کا ہمیں ایک بار پھر موقعہ فراہم کیا ہے ۔یہاں ایک امر کی وضاحت ضروری ہے کہ آخر اس ماہ مقدس کا نام ’’رمضان‘‘ ہی کیوں رکھا گیا کہ رمضان کے لغوی معنی تو تپش اور گرمی کے ہیں ۔ علمائے امت کا فرمانا ہے کہ ’’ اس لفظ کے معنی ہیں جھلسا دینے والا اور اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ ماہ معظم ہمارے گناہوں کو جھلسا کر مٹادیتا ہے ،انہیں خاکستر کردیتا ہے ۔ ’’حقیقت یہ ہے کہ روزہ ہمیشہ سے ایک مقدس عبادت رہا ہے ،جو انسان کی روحانی پاکیزگی کا بڑا...
    انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مئی 2023 میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔سی پی او نے کہا کہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے  6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
    پشاور: اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو 225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلے میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئی ہیں۔ دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔ امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور  اب تک 100 سے...
    — فائل فوٹو نواب شاہ میں سرہاری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص نادرا میں ملازم تھا۔حادثے میں ملوث ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بھارت سے شکست، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا...
    میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر، ٹیکس لگانیوالوں پر جوابی ٹیکس لگائیں گے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔...
    پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2 خواتین  نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا گیا مگر...
    بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی یا کوئی جرم نہیں ہے۔ یہ مقدمہ ضلع جارکھنڈ میں واقع سب ڈویژنل آفس کے ایک مسلمان کلرک کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ کلرک نے ہری نندن سنگھ نامی ایک شہری کے خلاف اس وقت عدالت سے رجوع کیا جب انہوں نے مبینہ طور پر کلرک کی ان کی مسلم شناخت کی بنیاد پر تضحیک کی اور انہیں طنزاً ’پاکستانی‘ کہا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی سپریم کورٹ کا یوپی مدارس کو بڑا ریلیف، پابندی کا فیصلہ کالعدم واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں ’پاکستانی‘ کہنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا اور سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ " ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے کردار کو سراہا"۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ؛ پاکستان، دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتا ہے ۔ آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی نے کہاکہ ملٹری کورٹ پر غیرجانبدارانہ نہ ہونا اور قانونی تجربہ نہ ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں،آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آ گیا؟عابد زبیری نے کہاکہ فوج کا کام سرحد پر لڑنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ فوج کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اکیا آپ ملٹری کورٹ کو تسلیم کرتے ہیں؟اگر تسلیم کرتے ہیں تو نتائج کچھ اور ہوں گے،جسٹس منیب اختر نے ملٹری کورٹ کو عدلیہ نہیں لکھا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور پی ٹی...
    بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کے الزامات پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے عائشہ کے شوہر اپنی ایس یو وی میں بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے تاہم تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر انہیں مقامی افراد نے روک لیا۔ جس پر فرحان اعظمی نے گوا پولیس سے مدد طلب کی، پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا تاہم عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف ہی ہنگامہ آرائی اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by...
    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
    کراچی میں جاتی سردی کو بریک لگ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کی دوبارہ انٹری سے موسم سرد ہو گیا، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا، شہر قائد میں موسم آج خنک رہے گا جبکہ جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر  میں گزشتہ شب سے شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھی ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات کو پارہ 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو مارچ کے معمول کے درجۂ حرارت سے 6.3 ڈگری سینٹی کم ہے، مارچ کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ماڑی پور اور اطراف میں درجۂ حرارت دیگر علاقوں سے...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سال میں کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس آل گرین کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا...
    شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر...
    بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔   سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے  بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔  3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، شہریوں کی شہادتوں کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان  سے رابطہ...
    —فائل فوٹو انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔سی پی او نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خصوصی سیل پاکستان...
    صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر...
    انڈونیشیا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پرمجبورہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے گھراورگلیاں پانی میں ڈوب گئیں، رہائشیوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں جس میں متاثرین سیلاب اپنی رہائش رکھیں گے۔
    LONDON: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اوپن افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں 350 مسلمان شریک ہوئے۔ یہ افطار سینٹ جارج قلعے کے ہال میں منعقد کیا گیا، جو کہ ریاستی مہمانوں کے لیے مختص ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب ونڈسر قلعہ کی تاریخ میں مسلمانوں کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی، جو اس لمحے کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔ شرکاء نے شاہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
    لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ خوشی کا اتحاد ہے نہ امید کا، پنجاب میں 2002ء اور 2008ء میں ہماری حکومت بنتی تھی، مگر ہمیں دانستہ طور پر اقتدار میں نہیں آنے دیا گیا کیونکہ اگر  پنجاب میں  یہ حکومتیں بن جاتیں تو پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا تھا۔ وہ پیپلز پارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ڈویژنل صدر غلام فرید کاٹھیا کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کمیٹی ممبران سینئر رہنما میاں مصباح الرحمن، چوہدری اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی، اورنگزیب برکی، عثمان...
    اسلام آباد: سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سپریم کورٹ میں ڈی جی جوڈیشل ونگ تعینات کر دیا گیا، وہ 2 مارچ کو رٹائر ہوئے تھے۔  نذرعباس 6 ماہ کیلیے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمے داریاں ادا کریں گے، رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کیس کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا تاہم بعدازاں نوٹس واپس لے لیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ میں پہلی بار ڈی جی جوڈیشل ونگ کی اسامی تخلیق کی گئی ہے۔ نذرعباس کو تمام مراعات اور ایڈہاک ریلیف بھی دیئے جائیں گے۔ نذر عباس 1300 سی سی کار اور 270 لیٹر پٹرول کے بھی حقدار ہوں گے۔ معلوم...
    ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی...
    کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
    کراچی: فشریز میں مچھلیوں کے صفائی کے کارخانے میں گیس لیکیج کے باعث 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، گیس لیکیج سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی گئی اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  اس واقعے میں 8 افراد کی حالت غیر ہوئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان افراد میں 36 سالہ اسد، 16 سالہ صدرہ، 32 سالہ سکینہ، 22 سالہ عزیز، 35 سالہ نور، 15 سالہ فاطمہ، 18 سالہ شازیہ اور 17 سالہ سیما شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ارشد آفریدی نے بتایا کہ گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں...
    لاہور: پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم...
    ایک دنیا جیکی شیروف کی دیوانی تھی لیکن اپنے جگو دادا کسی ایک کے دیوانے تھے اور ایسے کہ اپنی دل کی بات انھیں ڈھنگ سے کہہ بھی نہ پائے۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جیکی شیروف اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے تھے لیکن اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ جیکی شیروف کی اس یک طرفہ محبت کا یہ عالم تھا کہ انھوں نے اپنے والد جن سے وہ کوئی بھی بات کرنے گھبراتے تھے۔ اُنھیں اداکارہ کے بارے میں بتادیا تھا۔ 'کافی ود کرن کے سیزن 5' میں جیکی شیروف نے بتایا کہ مجھے آج بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیسے اپنے والد سے شادی کی بات کرلی تھی۔ جیکی شیروف نے بتایا کہ...
    برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی گئی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم انکشاف کر رہا ہے۔اس موقع پر ملزم ارمغان نے کہا کہ انہوں نے کل بھی اس سے انگوٹھا لگوایا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم انتہائی شاطر ہے، جس سے آلہ قتل کے طور پر استعمال ہونے والی اسٹک برآمد کرنی ہے، ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر بھی لگایا ہوا ہے۔ملزم شیراز کو بھی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد سلیم افضل کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا، طیب فرید ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب اور سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔