ٹرمپ کا حکومت پاکستان کا شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب میں اپنی تمام پالیسی بیان کی ہے۔ابھی تک کی ٹرمپ پالیسی سے پاکستان نہ تو متاثر ہوتا ہے اور نہ ہی یہ پالیسی اس کے لیے کسی مفاد کی ہے۔
ابھی تک تو نہ ہمارا کوئی نقصان ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ ہم ٹیرف کی لڑائی کا بھی کوئی حصہ نہیں۔جن ممالک کے ساتھ ٹیرف جنگ شروع ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان اور امریکا کا تجارتی حجم بہت کم ہے بلکہ دیکھا جائے تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے ہم کہیں نہیں ہیں۔ اسی طرح امریکا کے یورپ کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ تنازعات میں بھی پاکستان کوئی فریق نہیں۔ اس لیے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے صدارتی خطاب میں داعش کے ایک دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد دینے پر صدر ٹرمپ نے حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس دہشت گرد نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے وقت دہشت گردی کے واقعہ میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس دہشت گرد کو پاک افغان سرحد پر گرفتار کیا گیا۔ یہ اتنی اہم گرفتاری ہے کہ امریکی صدر نے اپنے صدارتی خطاب میں اس کا نہ صرف ذکر کیا ہے بلکہ اس پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے اس کو گرفتار کر کے امریکی حکام کو آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد امریکا نے اس کو امریکا لیجانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کو حکومت پاکستان نے تسلیم کر لیا۔ اور امریکی حکام کی خواہش پر اس کو امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری مکمل طو پر پاکستان کے حساس اداروں کا کریڈٹ ہے۔ گرفتاری کے بعد امریکا کو مطلع کیا گیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ان تمام افواہوں اور پراپیگنڈہ کو ختم کرتا ہے جس کے تحت ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ موجودہ حکومت پاکستان اور اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔
تحریک انصاف نے تمام امریکی انتخابات کے دوران یہ پراپیگنڈا جا ری رکھا کہ ٹرمپ آئے گا اور پاکستان میں موجودہ حکومت کو ختم کر دے گا۔ ٹرمپ آئے گا اور اڈیالہ کا قیدی رہا ہو جائے گا۔ ٹرمپ صرف بانی تحریک انصاف کو جانتا ہے اور صرف بانی تحریک انصاف کے ساتھ کام کرے گا۔ لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہو گیا۔ ٹرمپ نے موجودہ حکومت پاکستان کا شکریہ ہی ادا کر دیا ہے۔سارا منظر نامہ ہی الٹ گیا ہے۔ تحریک انصاف کے دوستوں کی تو ساری مہم ہی ضایع ہو گئی۔ سارا پراپیگنڈہ ہی فیل ہو گیا ہے۔
کہاں ہمیں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنتے ہی پہلا حکم اڈیالہ کے قیدی نمبر 804کی رہائی کا جاری کریں گے۔ وہ پاکستان کے ساتھ کوئی بات نہیں کریں گے جب تک رہائی نہیں ہو جائے گی۔ ہمیں تو ڈرایا جا رہا تھا کہ ٹرمپ پاکستان پر پابندیاں لگا دے گا ۔ لیکن سب جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ جھوٹے پراپیگنڈے کی ایک عمر ہوتی ہے بالآخر سچ غالب آ ہی جاتا ہے۔ ٹرمپ کے بارے میں پراپیگنڈے میں بھی یہی ہوا ہے۔ سارا پراپیگنڈا جھوٹ پر تھا۔ اور پھر ٹوٹ گیا۔ پہلے کہا گیا کہ ٹرمپ اپنی حلف برداری میں بانی تحریک انصاف کو دعوت نامہ بھیج رہے ہیں۔ پھر کہا گیا کال کریں گے۔
پھر کہا گیا پہلے خطاب میں کہیں گے۔ پھر کہا گیا پابندیاں لگائیں گے۔ لیکن دیکھیں کچھ بھی نہیں ہوا۔ الٹا ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان کی تعریف کر دیا۔ دیکھا جائے تو ابھی تک اگر کسی حکومت کی ٹرمپ نے تعریف کی ہے تو وہ صرف حکومت پاکستان ہے۔ ورنہ باقی دنیا سے تو ٹرمپ ابھی لڑ ہی رہا ہے۔ انھیں امریکا کے دوستوں سے بھی گلہ ہے۔ جس خطاب میں انھوں نے حکومت پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اسی خطاب میں انھوں نے بھارت کو بھی ٹیرف پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حالانکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی امریکا کا دورہ بھی کر کے گئے ہیں۔ لیکن پھر بھی انھوں نے ٹیرف پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر ممالک پر تنقید کی گئی ہے۔
میں سوچ رہا ہوں ٹرمپ کی حکومت پاکستان کی تعریف کے بعد پاکستان کا سیاسی منظر نامہ کیا ہوگیا ہے۔ یقیناً ہمارے تحریک انصاف کے دوستوں کی تمام امیدیں ختم ہو گئی ہونگی۔ ٹرمپ ان کی آخری امید لگ رہا تھا، وہ بھی ٹوٹ گئی۔ اب کیا ہوگا۔ کیا اب سے ٹرمپ بھی میر جعفر اور میر صادق ہوگیا ہے۔ کیا ٹرمپ بھی ڈونلڈ لو ہو گیا ہے۔ کیا ٹرمپ بھی سائفر ڈرامہ کا حصہ ہوگیا ہے۔ ٹرمپ کو کیا ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے دوستوں کی اب ٹرمپ کے بارے میں کیا پالیسی ہوگی۔
اب دیکھنے کی بات ہے کہ ہائی پروفائل دہشت گرد شریف اللہ عرف جعفر کی گرفتاری کیا ثابت کرتی ہے۔ پاکستان اور صدر ٹرمپ کے درمیان زبردست تعاون قائم ہو چکا ہے اور دونوں حکومتیں انسداد دہشت گردی پر کثیر الجہتی تعاون کر رہی ہیں اور شریف اللہ عرف جعفر کی گرفتاری پاکستان اور امریکا کے درمیان کاؤنٹر ٹیرارزم کی مد میں آپس میں قریبی تعلقات کا اعادہ کرتی ہے ۔
شریف اللہ کی گرفتاری یہ بات بھی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کا افغانستان کے بارے میں دہشت گردی کا گڑھ ہونے کا موقف بالکل درست اور ٹھیک ہے اس سے پہلے بھی صدر ٹرمپ افغانستان سے اپنے چھوڑے گئے ہتھیار اور جنگی سازو سامان واپس لینے کا بھی اعلان کر چکے ہیں ، یہی غیر ملکی ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے میں فتنہ الخوارج اور افغان نژاد دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیے جا رہے ہیں یہ ہائی پروفائل حساس معلومات کا تعاون یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا کے برعکس پاکستان اور امریکن اسٹبلشمنٹ کے درمیان مضبوط اور موثر تعاون ہر وقت رہا ہے، اب بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان پر وسیع تعاون نظر آرہا ہے۔ ویسے تو عمومی رائے یہی تھی کہ اس وقت امریکی صدر ٹرمپ اتنے اہم معاملات میں الجھے ہوئے ہیں کہ پاکستان نہایت غیر اہم ہے۔ رائے یہی تھی پاکستان کا تو کہیں ذکر ہی نہیں ہوگا۔ لیکن خطاب میں پاکستان کے شکریہ کی کسی کو کوئی توقع نہیں تھی۔ یقیناً حکومت پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان مضبوط ہوئی ہے۔ اس کی عالمی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ عالمی ڈپلومیسی میں یہ یقیناً پاکستان کے لیے بہت مدد گار ہوگا۔ دنیا ابھی امریکا سے ہی چلتی ہے۔ اس لیے یہ تعریف دنیا کے لیے بھی ایک پیغام ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومت پاکستان کا شکریہ حکومت پاکستان کی تحریک انصاف کے پاکستان اور پاکستان کے کی گرفتاری امریکی صدر امریکا کے کے درمیان کے دوستوں ہوئی ہے کے ساتھ کہ ٹرمپ ٹرمپ کے کہا گیا ہو گیا گیا ہے ہے اور
پڑھیں:
دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے
’ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘
We thank US President Donald Trump @POTUS for acknowledging and appreciating Pakistan’s role and support in counter terrorism efforts in Afghanistan.
As is well-known, Pakistan has always played a critical role in counter terrorism efforts aimed at denying safe havens to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 5, 2025
انہوں نے لکھا ’جیسا کہ سب جانتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند گروہوں کو روکنا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ بنا سکیں۔
یہ بھی پڑھیےڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟
وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم بلکہ مضبوط عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80،000 سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانیں بھی شامل ہیں۔ تاہم ہمارے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور ہمارے عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔
یہ بھی پڑھیےسی آئی اے کی معلومات پر کابل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شریف اللہ گرفتار
انہوں نے لکھا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ شریف اللہ شہباز شریف کابل دھماکے