لبنان پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
LONDON:
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے کہا ہےکہ لبنان میں جنگ کے دوران ایمبولینسز، طبی عملے اور صحت کی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے صحت کی سہولیات، ایمبولینسوں اور کارکنان پر مسلسل ہونے والے غیر قانونی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تفتیش ہونی چاہیے کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ان مقامات کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
لبنان کی حکومت پر زور دیتے ہو ئے بیان میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو روم کے قانون کے تحت لبنانی سرزمین پر ہونے والے جرائم کی تحقیقات اور ان پر مقدمہ چلانے کا دائرہ اختیار فراہم کرے اور متاثرین کے علاج کا حق یقینی بنائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اس نے گزشتہ سال 3 سے 9 اکتوبر تک بیروت اور جنوبی لبنان میں صحت کی سہولیات اور گاڑیوں پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کیں، جن میں 19 کارکنان ہلاک اور 11 زخمی ہوئے اور متعدد ایمبولینسز اور دو طبی سہولیات کو نقصان پہنچایا جو تباہ ہو گئیں۔
عالمی تنظیم نےکہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ایسے شواہد نہیں ملے کہ حملوں کے وقت تنصیبات یا گاڑیاں فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
مزید کہا گیا کہ حاصل کردہ معلومات کے ساتھ نومبر میں اسرائیلی فوج کو خط لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ لبنان میں بار بار ہونے والے حملوں سے صحت کا نظام کمزور ہو گیا اور زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں لیکن اسرائیلی فوج نے حملے کے مقامات پر فوجی اہداف کے موجود ہونے کے جواز یا مخصوص ثبوت فراہم نہیں کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل حملوں کی
پڑھیں:
پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت h,m غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دورۂ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا تھا، ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورا سال نیشنل ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا، اُمید ہے پلیئرز فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے، ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں، اُمید ہے وہ پاکستانی ٹیم میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے گزشتہ سال بہت محنت کی ہے، انہیں محنت کا صلہ مل رہا ہے۔
Post Views: 1