ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے جہاں فیلڈ میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک شکوہ کیا ہے وہیں جونیئر اداکاروں کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔

500 سے زائد کردار نبھانے والے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اب ہم محنت سے کتراتے ہیں۔ 

توقیر ناصر نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنھوں نے بہت کچھ سکھایا۔

اداکار نے شکوہ کیا کہ نئے آنے والے اداکار اپنے کردار کو سمجھنے اور اسکرپٹ پر کام کرنے کے بجائے سارا فوکس میک اپ پر رکھتے ہیں۔

توقیر ناصر نے کہا کہ اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے بجائے اتنا وقت ریہرسل میں لگائیں تو پھر سے معیاری اور اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ 1999 میں توقیر ناصر کے فن کے اعتراف میں انھیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توقیر ناصر نے

پڑھیں:

رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، شمعون عباسی بھی میدان میں کود پڑے

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_)

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ایک بڑا نام ہے۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار اپنے فن اور کام کی وجہ سے ہر شعبے سے اپنے مداح بناتے ہیں۔

  اداکار صبح سویرے اپنے گھر سے کام کے لیے اکیلے لوکیشنز پر جاتے ہیں اور دھوپ، مٹی میں کام کرتے ہیں، کام کے دوران چوٹیں بھی لگتی ہیں اور خون بھی نکلتا ہے بہت کچھ سہنا ہوتا ہے اور پھر کبھی رقم کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ اداکار ایک مشکل اور سخت روٹین سے گزرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار جو قربانیاں دیتے ہیں اور جو کچھ جھیلتے ہیں وہ آپ نہیں سمجھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ کمتر ہیں، لیکن آپ جس طرح تکبر کے ساتھ بات کرتے ہیں وہ مثبت نہیں ہے۔

سشمعون نے کہا کہ یو ٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپس اگر بند ہو جائیں تو آپ کو اپنی پہچان کے لیے مارے مارے پھرنا پڑے گا لیکن فہد مصطفٰی تب بھی اپنے کام پر جائیں گے، اور ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رجب بٹ شمعون عباسی فہد مصطفی یو ٹیوب ۔

متعلقہ مضامین

  • یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
  • رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر تنقید، شمعون عباسی بھی میدان میں کود پڑے
  • رمضان میں دکانداروں کی من مانیاں، مرغی 105 روپے مہنگی فروخت
  • بعض عرب ممالک امریکی صدر اور نتین یاہو کے منصوبے میں شامل ہو گئے ہیں، ناصر ابو شریف
  • نیپال میں ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کرائے کی مد میں 18 کروڑ خرچ ہونیکا انکشاف
  • مچھلی کا زیادہ استعمال اعصابی بیماری کم کرنے میں مددگار
  • نیب کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقم دلا دی
  • رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے، ناصر حسین شاہ
  • عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہو رہا ہے، ڈپٹی چیئرمین نیب