بہاولپور(نیوز ڈیسک) چولستان میں جھگی میں آگ لگنے سے چار کمسن بچے جاں بحق اور 60 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔نجی چینل کے مطابق چولستان قلعہ ڈیرآور کے نزدیک جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار معصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدقسمت فیملی راجن پور سے چولستان ڈیرآور میں ذمہ دار کے پاس محنت مزدوری کے لیے آئی ہوئی تھی، 60 سالہ خاتون نذیراں مائی زوجہ قلندر بخش نےچائے بنانے کے لیے آگ لگائی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔

پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سالہ خاتون

پڑھیں:

لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست

لاہور میں گھر کے اندر 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

لاہور  پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان  نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش  شروع کردی۔

ایس ایچ او  جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست
  • بہاولپور: جھگیوں میں آتشزدگی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • بہاولپور: جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق
  • بہاولپور میں غمناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے
  • کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
  • گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے
  • کراچی گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی