امریکا کی 20 سالہ خاتون باڈی بلڈر ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکا کی خاتون باڈی بلڈر ایک اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مہلک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
20 سالہ جوڈی وینس کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سانحے کو اچانک اور غیر متوقع قرار دیا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید ڈی ہائڈریشن سے پیش آنے والی پیچدگیوں کی وجہ سے جوڈی کے دل کی حرکت بند ہوئی۔ اسپتال والوں کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جاں بر نہیں ہو سکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ایک خوبصورت انسان تھیں انہیں ہر لمحے یاد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے، مفتاح اسماعیل
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکی صدر کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، امریکی صدر کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے حکومت کو ریلیف ملا ہے، بانی کو جب نکالا گیا تو امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگایا، عمران خان پھر اسی امریکا سےآ س لگا کربیٹھے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کے ساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشر آسکتا ہے، اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس بھی کسی کو جیل میں رکھنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، یہ اختیار صرف عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی کے 10 سالہ اقتدار کے پلان کی بھی باتیں سنی تھیں، تاریخ بتاتی ہے کہ فیصلے تبدیل بھی ہو جاتے ہیں، ہمارا ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں غربت بڑھتی جارہی ہے، دنیا کے ممالک ہم سے آگےنکل رہے ہیں۔ اں کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیے، سب کو نظر آرہا ہے، شہباز شریف تابعدار ہیں مگر ڈیلیور نہیں کررہے ہیں۔