خضدار، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے خضدار میں بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
خضدار پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نالہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں جاں بحق افرد کی لاشیں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شوہر اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دھماکے کا ہدف تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان بم دھماکہ پاکستان پولیس تحصیل اسپتال خضدار نالہ بازار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بم دھماکہ پاکستان پولیس تحصیل اسپتال نالہ بازار افراد جاں بحق
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر