Jang News:
2025-03-06@00:43:28 GMT

خضدار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

خضدار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قلات: سڑک کنارے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

علامتی فوٹو

بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ 

حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے
  • خضدار میں دھماکہ، 4 افراد جانبحق، 5 زخمی
  • خضدار میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق، 7 زخمی
  • خضدار، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی
  • خضدار : گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
  • خضدار میں زور دار دھماکہ؛ 2 افراد جاں بحق
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ، گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 3 افراد زخمی
  • قلات: سڑک کنارے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی