2025-02-03@12:09:18 GMT
تلاش کی گنتی: 3354
«میں کوئی فرق نہیں»:
(نئی خبر)
کوئی روکنے والا نہیں ،کوئی ٹوکنے والا نہیں ۔۔فریادی فریاد کر رہے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ۔۔۔ایک عجب سا قحط الرجال کا عالم ہے۔۔ اہل اقتدار اپنی من مانیوں، آسانیوں اور عیاشیوں میں مصروف ہیں۔۔ وہ ایک بل کے ذریعے اپنی اور جن سے ان کے مفادات وابستہ ہیں، ان سب کی محکمہ جاتی و دیگر مالی مراعات اور سہولیات کو بڑھاتے چلے جارہے ہیںجس کے نتیجہ میں مزید معاشرتی تفاوت بہت تیری سے بڑھ رہی ہے ۔پچیس ، تیس ہزار کمانے والا، نشیب میں کھڑا مزدور سر اٹھانے پر بھی دس دس ، بیس بیس لاکھ کی تنخواہ اور اس سے بھی زیادہ ماہانہ مراعات لینے والے کوہ ہمالیہ پر کھڑے مراعات یافتہ طبقے کو نہیں دیکھ...
کتنے بے حس ہیں عوام کے نمائندے جو صرف ملک کے خزانے کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرکے اسمبلیوںکی نشستیں سنبھالتے ہیں، طالب علمی کے زمانے میں ملک کے انقلاب کے سنہرے خواب دیکھے تھے ، مائوزے تنگ ، لینن، مارکس کا فلسفہ کہتا ہے کہ پرولتاری ( یعنی جس کے پاس کے کھونے کیلئے کچھ نہیں، پانے کیلئے ساری دنیا ہے ) بے شمار انقلابی جماعتیں دیکھیں کوئی روس گروپ کہلا تا تھا کوئی چینی گروپ کہلاتا تھا ، بد قسمتی سے پاکستانی گروپ کوئی نہ بن سکا ، انقلاب تو انقلاب ہوتا ہے مگر ہم نے سرخ انقلاب کا حامی اور سبز انقلاب کا حامی بن کر ہ ہاں بھی اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد...
بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنے بہتر معیار زندگی کے بارے میں مایوس ہو رہے ہیں، کیونکہ مخصوص اور جامد اجرت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، مستقبل کے امکانات پر سایہ ڈال رہی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے اور خرچ کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کے 4 سال میں سب سے کم شرح نمو ریکارڈ کرنے کی توقع ہے۔ یہ سروے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مایوس کن ہے۔ پولنگ ایجنسی سی ووٹر کے تازہ ترین سروے کے مطابق بجٹ سے پہلے ہوئے سروے میں 37 فیصد سے زیادہ شرکا نے کہا کہ وہ اگلے سال عام لوگوں کے معیار زندگی میں گراوٹ کی توقع رکھتے...
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طالبہ نے eco gen کے نام سے ایک ایپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے کچن ویسٹ کو ری سائیکل کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد ایپ ہے ۔ تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلےگھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینےکی آفر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفےکے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد...
سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا ک بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر کے دو کروڑ کے قریب کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداردیت کو سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصہ پر ناجائز اور غیر قانونی تسلط قائم کر کے کالے قوانین کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور اسے جمہوری ملک کہلانے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ”بھارت کی نام نہاد جمہوریت:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں” کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام جموں و کشمیر لبریشن سیل لا افیئر...
سرکاری خبر رساں ایجنسی پر یہ اعلان شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ 2012ء کا آئین منسوخ کیا گیا ہے، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کرتے ہوئے باغی گروپ ھیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی (احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، جو کہ نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پر...
کراچی: میرے شوہر ندال کو بلوا دو، یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار اور شادی کی خوائش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس رات بھر ادا کرتی رہیں ۔ پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے فریاد کرتی امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔بس تھوڑی تھوڑی دیر میں ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے Call my husband, Nadal۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں سیکورٹی پر تعینات مرد وخاتوں پولیس اہلکاروں کے پاس ایک ہی جواب دیا تھا۔ We're trying to find Nadal and introduce him to you. Please wait. ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظار کریں....
امریکی صدر نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگرینٹس کی گوانٹاناموبے میں رکھنے کے حکمنامے پر جلد دستخط کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجرموں کیلئے گوانتاناموبے میں 30 ہزار بستر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانٹاناموبے بھیجنے کا اعلان، صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پینٹاگون کو گوانٹاناموبے میں خصوصی جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "لیکن ریلی ایکٹ" (Laken Riley Act) پر دستخط کر دیئے ہیں، اس ایکٹ سے غیر قانونی امیگرینٹس کو گرفتار کرنا، حراست میں لیا جانا اور جبری بے دخل کرنا آسان ہوگیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور میں قانونی حیثیت اختیار کرنے والا یہ پہلا قانون ہے۔ بل...
پاکستان میں اربوں ڈالر لگانا چاہتے ہیں، رچرڈ گرینل کو گمراہ کیا گیا، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد: سہولتیں دینے کیلئے پرعزم، شہباز شریف
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈرسٹینڈنگ کے مطابق کہا، اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت نیوز) چین میں سال نو کے موقع پر صدر زرداری نے خط جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے سال نو کے موقع پر ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل...
راولپنڈی (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ حکومت پہلے جواب شیئر کریں تو غور کرتے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنان سمیت سب کیلئے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کیلئے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوئی۔ علی امین گنڈا پور مجھے وزارت اعلیٰ پر بھی نظر نہیں آ رہے۔ آج (ن) لیگ حکومت کی ضمانتی تحریک انصاف ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے۔ بانی پی ٹی آئی کچھ آفر ہی نہیں کر سکتے تو ڈیل کیا ہو گی؟۔ ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے پنجاب میں کوئی نہیں ہے۔ کوئی نیہں نکلے گا۔ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور...
بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سندھ کے عوام کو غلام سمجھنا چھوڑ دیں۔ مارچ نے ثابت کر دیا کہ عوام ہمارے بیانیے کے ساتھ ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال نے حکومت کی رٹ ختم کر دی ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا۔ سندھ کے ہر علاقے میں جائیں گے اور عوام کو متحد کریں گے۔ دریائے سندھ سے 6 کنال نکالنے کے منصوبے میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ حکومت پیکا ایکٹ کے ذریعے اپنی بد عنوانی چھپانے کے لیے زبان بندی کر وانا چاہتی ہے۔ چند خاندانوں کی حکمرانی اور...
کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2 دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں جبکہ ہم نے صحافی برادری کو ٹارگٹ نہیں کیا، یہ سب کے لیے ہے۔
راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے...
راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس 9 مئی کی منصوبہ سازی ہے اور اس سے متعلق اب تک کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے ، بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے ۔میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق اب تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بی جمع کرانی ہے کوئی بھیشواہد...
راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، عمران خان ہرگز ڈیل نہیں چاہتے، جب مرضی کی ڈیل اور ڈھیل نہیں ملی تو ان کی بے قصور بیگم کو جیل میں ڈالا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت رہے ہیں ، عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تمام مقدمات بے بنیاد جھوٹ کی بنیاد پر اور سیاسی انتقام کے تحت قائم کئے گئے ہیں ، عمران خان نے 8 فروری کواحتجاج کی کال اس لئے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کل بروز جمعہ 31جنوری کو حکومتاور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے ،عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں
ایبٹ آباد(خبرایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہاہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف 2 مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ...
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات ہوئی۔ہائوس کے کیفے ٹیریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اورارباب شیر علی شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا آپ...
غزہ /تل ابیب /قاہرہ /واشنگٹن /برلن /اقوام متحدہ (اے پی پی /مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، شمالی غزہ میں 3 لاکھ جبری بے دخل افراد اپنے پیاروں سمیت لوٹ چکے ہیں‘اسرائیلی جارحیت میں بچے سمیت 2 شہید ہوگئے۔مظلوم فلسطینیوں کو واپسی پر تباہی کے سوا کچھ نہ ملا، شمالی غزہ آنے والوں نے تباہ مکانات کے قریبعارضی پناہ گاہیں قائم کرلیں، اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ضروریات بہت زیادہ ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیل کا جبر بند ہونا چاہیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری رہا، جنین کیمپ پر حملے میں اسرائیلی فوج نے مسجد...
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، عدالتی کمیشن بنانے یا نہ بنانے سے متعلق حالات اورقانونی وجوہات کا ذکر، حکومت نے اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کو ہی پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی ہے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کےذرائع نے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کردیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔ کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیارکرنی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکم امتناع...
حسب سابق جنوری میں میڈیا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کے سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہونے کی خبر آئی تھی مگر جنوری کے 3 ہفتے پھر گزر گئے لیکن ان کے متعلق کوئی خبر نہیں آئی کہ ان کی کیا مصروفیات ہیں اور وہ کیوں خاموش ملکی سیاست اور صورتحال دیکھ رہے ہیں اور متحرک کیوں نہیں ہو رہے؟ میاں نواز شریف اگر سیاست میں متحرک نہیں ہو رہے تو اس کی وجوہات بھی ہوں گی مگر اصل بات یہ ہے کہ وہ سیاسی طور پر متحرک ہو کر کیا کریں گے؟ کیونکہ حکومتی سطح پر ان کے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف بہت ہی متحرک ہیں اور اجلاسوں اور تقاریب ہی نہیں بلکہ...
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسے واشنگٹن کی جانب سے پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دست برداری کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم وعدہ تھا۔ دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں پہلے دس ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ سال 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں کلائمیٹ چینج کے نتیجے میں خوراک، پانی اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوگی، قدرتی وسائل کے حصول کے لیے ممالک اور خطوں کے درمیان مقابلہ شروع...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آج کل 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ غلط ہے جب کہ وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ...
ویب ڈیسک — وقت گزرنے کے ساتھ امریکہ میں ٹک ٹاک کی قسمت کے فیصلے کی گھڑی بھی قریب آ رہی ہے۔ امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 75 روز کے اندر اپنے چینی مالکان سے علیحدگی اختیار کرنی ہے۔ ایسے میں ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کئی امیدوار میدان میں ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہو۔اس سلسلے میں وہ کئی لوگوں سے بات کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ اسے خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک چین کی کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ کی ملکیت ہے اور کمپنی کے مطابق امریکہ میں ٹک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیا قت آ با دکے عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلیے لیا قت آ با د ٹائون کی انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے، شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کوصحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین فراز حسیب نے یو نین کمیٹی نمبر 6اور 4ڈاکخانہ کی گلیوں میں جاری پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کورڈینیٹر صغیر احمد، ڈئریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ایکس ای این B&Rقمر ودیگر افسران بھی موجو دتھے۔ چیئرمین نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے، دستیاب وسائل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے سینٹرل جیل میں دو ایسے دوست قیدی بھی موجود ہیں جنہیں پھانسی سے محض 24 گھنٹے قبل معافی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو آپس میں دوست ہیں اور انہیں قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا جانا تھا مگر ورثا نے انہیں ایک دن قبل معاف کردیا۔سزائے موت کے ان قیدیوں میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ہمارا بلیک وارنٹ جاری ہوا تھا اور ہمیں لٹکانا تھا، لٹکانے سے ایک دن پہلے ہی اسٹے ہوگیا کیوں کہ ہمیں ورثا نے معاف کردیا تھا، صدرپاکستان سے ہماری اپیل ہے ہم پر رحم کیا...
اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ علی امین گنڈاپور مجھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پرنظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور مجھے وزارت اعلیٰ پربھی نظر نہیں آرہے، یں نےکہا تھا ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلےگا، اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان...
راولپنڈی:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک کاکہنا ہے کہ عمران خان پر 9مئی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے مگر ثبوت ایک بھی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان کے وکیل نے کہاکہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع کرانی ہے کوئی بھی شواہد پیش کرنے سے قبل ملزمان یا وکلاء صفائی کو اسکی کاپیز فراہم کی جاتی ہیں آج ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے ہمیں اس کی کاپیز فراہم کی جائیں اور عدالت نے ہماری استدعا منظور کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بشری بی بی کو 26 نومبر کے مقدمات میں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی عدالت...
ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے تک خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ بیرسٹر گوہر زیادہ عرصے چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے تحت پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیبانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ...
وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے سب سے کم عمر اور ”مل کر“ آرگنائزیشن کے سربراہ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا۔ اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا، ملک کے سب سے بڑے والنٹیئر نیٹ ورک ’مل کر‘ پاکستان نے یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ کم عمر ماحولیاتی چیمپئن علی سیف کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آباد نوجوان ہے اور جب اسموگ آیا تھا تو نوجوانوں نے ایک لاکھ سے زائد...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ بال ہماری کورٹ میں نہیں ہے، ہم تو بیٹنگ اور بالنگ کے لئے بیٹھے ہوئے تھے، لیکن دوسری سائیڈ والے پہنچے ہی نہیں، پی ٹی آئی کھیل کے میدان میں نہیں آئی اور بھاگ گئی، پی ٹی آئی وہی کر رہی ہے جو اس کی فطرت ہے، یہ احتجاج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا تھا اور ان کو جواب دینا تھا، جوڈیشل کمیشن اور دوسرے معاملات پر جواب دینا تھا، ہم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔ یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی...
ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا...
اسلام آباد:سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی فیک نیوز ہی یہ ہےکہ حکومت نے الیکشن جیتا ہے، جس دن ہوا کا رخ بدل جائے گا ساری ترامیم اور قوانین اڑ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہاکہ حکومتی بنچز کہتے ہیں الیکشن جیتے ہیں اس سے بڑی کوئی فیک نیوز ہے؟ کیا یہ فیک نیوز نہیں کہ جب اقوام متحدہ یا دنیا میں جاکر دعوی کرتے کہ ہم الیکشن جیتے ہیں حالانکہ پورے پاکستان کو پتا کہ یہ الیکشن نہیں جیتے، سب سے پہلے تو وہاں ایکشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سارے کام صرف ایک شخص کا راستہ روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں، کیا ماضی میں آمروں...
شام کے کرد باشندوں کے رہنما فتح اللہ حسینی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں شام پر حکمفرما موجودہ رجیم بہت جلد ہی ختم ہو جائے گی کیونکہ اسے عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں صدر بشار اسد کی حکومت سرنگون ہو جانے کے چند ہفتے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے شام کے شمال اور مشرقی حصوں میں مقیم کرد باشندوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا: "وہ یا تو ہتھیار پھینک دیں گے یا شام کی سرزمین میں ہی دفن کر دیے جائے گے۔" اس وقت پوری دنیا کے لیے واضح ہو چکا ہے کہ ابو محمد...
جرمن حکومت نے بھی صاف لفظوں میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز قبول نہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے شہریوں کے حوالے سے تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے عمل پر فلسطینی آبادی کو غزہ سے بےدخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے امریکی صدر کی تجویز پر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے۔جرمنی کا یہ موقف امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس:محصور فلسطینی پٹی غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوسٹ پر خوف کے عالم میں اپنے ہی ایک ساتھی پر حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص 39 سالہ جیکب ایتان تھا، جو وزارت دفاع کا کنٹریکٹر اور فوج کے زیر نگرانی کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ وہ وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ شدہ علاقے میں کھنڈرات صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا لیکن فوجیوں نے اسے حملہ آور سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سادہ لباس میں آنے والے شخص کو دیکھ کر فوجیوں نے بغیر...
بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔ گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن کچھ مدت بعد ہی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی...
بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔ ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔ اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔ مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا: "تمہاری...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آفر 6 فروری تک رہے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین کو ایک میل موصول ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی محکمے کی مشیر کی جانب سے تقریبا 20 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین کو ای میل بھیجی گئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریباً 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر سرکاری ملازم کو 6 ہزار روپے کی مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے قانونی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ قانونی کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی کمپنیوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی، تاہم حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور یہ سہولت ختم کی جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ...
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم بیان جاری کر کے ریاست اتراکھنڈ کے یو سی سی قانون کو غیر جمہوری، غیر دستوری اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر دست درازی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنطیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کو انتہائی افسوسناک اور ملک کے لئے بدبختانہ قرار دیا ہے۔ مسلم قائدین نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی پر تمام جمہوری و اخلاقی قدروں اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔ بورڈ نے کروڑوں کی تعداد میں دی گئی مسلمانوں کی آراء، ان کے جذبات و احساسات کو...
مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعہ 31جنوری کو حکومت اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک مافیا سے...
مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ...
کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکا میں ضم کرنے کے حوالے سے گرین لینڈرز کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: کولمبیا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک رائے عامہ کے سروے کے نتیجے میں پتا چلا ہے کہ گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندے اپنے آرکٹک جزیرے اور ڈنمارک کے ایک نیم خودمختار علاقے کو امریکا کا حصہ بنائے جانے پر راضی نہیں ہیں۔ سروے کیے گئے افراد کی تقریباً نصف تعداد نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ارادے کو اپنے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے. حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 29 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 8 فروری کو احتجاج کی کال اس لئے دی ہے کیونکہ اس روز عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا ، عمران خان ہرگز ڈیل نہیں چاہتے ، جب عمران خان سے مرضی کی ڈیل اور ڈھیل نہیں ملی تو ان کی بے قصور بیگم کو جیل میں ڈالا گیا ، بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ ان کی طاقت ہیں۔ دونوں جس طرح ظلم برداشت کر رہے ہیں پوری قوم انہیں سلیوٹ کرتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا، ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی...
مرتضیٰ وہاب: فوٹو فائل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس بات پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں کہ میں کام کر رہا ہوں۔کیماڑی چائنہ گیٹ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم اور مقامی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ یہاں بہتر کنیکٹیویٹی کےلیے متبادل راستہ...
پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟
پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلی نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئو س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات ہوئی۔ہا ئوس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ...
ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا،...
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی کا مستقبل کیا؟ اسپیکر، حکومت شش و پنج کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آج کل 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ غلط ہے جب کہ وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی...
لندن: یورپی ممالک میں ملک برطانیہ کے اندر پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمین کے ہفتے میںکام کے ایام آرام کے دنوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔بین الا قوامی ویب ڈیسک کے مطابق مقامی میڈیا نے ملک برطانیہ میں ذہنی و جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے 200 برٹش کمپنیاں مستقل طور پر اپنے ملازمین کو ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی دینے پرآمادہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی 2 سو کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے تنخواہ میں بغیر کٹوتی کے مستقل طور پر 4 دن ورکنگ ڈیز اور3 دن کی چھٹی کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔ اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ ذہنی امراض میں متواتر اضافہ ہے،...
امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔ پی...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کو اس وقت تک احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ قتل عام، بدعنوانی پر معافی نہیں مانگتی اور اپنی موجودہ قیادت اور اپنے فاشسٹ نظریے سے خود کو الگ نہیں کرتی۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا شفیق العالم نے فروری میں عوامی لیگ کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد بدھ کو اپنی فیس بک وال پر لکھا کہ جو کوئی بھی عوامی لیگ کے جھنڈے تلے غیر قانونی احتجاج کرنے کی جرات کرے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے لکھا کہ...
خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نو مئی کیس میں منصوبہ سازی کی پراسیکیوشن کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بنیادی طور پر اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر سازش کا الزام ہے۔ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کوئی یو ایس بیز جمع کروانی ہے۔محمد فیصل ملک کے مطابق عدالت نے کاپیز فراہم کرنے سے متعلق ہماری استدعا منظور کرلی، آج تک پراسیکیوشن نے کبھی کسی یو ایس بی کا ذکر نہیں کیا۔ ...
شبلی فراز - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی...
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ وہ حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان چوہدری نے مراکش میں کشتی حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر سراہا تھا۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں، صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ ہاؤس کے کیفیٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جب کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافی کی جابن سے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا ’آپ نے...
برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کو آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے وائٹ ہاؤس سے آنے والا خط میڈیا کو جاری کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان قیامِ امن سمیت دونوں...
ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری نے ٹک ٹاک کا مواد بنانے والے تخلیق کاروں اور پوڈ کاسٹرز کو وائٹ ہاؤس کے پریس کارڈز حاصل کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ روزانہ ہونے والی بریفنگ کی کوریج کر سکیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوِٹ نے منگل کو پہلی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں سوشل میڈیا کونٹینٹ کری ایٹرز کے لیے سب سے اگلی قطار میں نشستیں مختص کرنے کا اعلان کیا۔ بریفنگ کے دوران کیرولائن لیوِٹ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں شہریوں کا میڈیا کے بڑے اداروں پر اعتماد انتہائی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔...
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا...
راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس نو مئی کی منصوبہ سازی ہے اور منصوبہ سازی سے متعلق ابھی تک پراسیکیوشن کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق ابھی تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع...
صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔ پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں ، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے...
بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے: جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے...
اسلام آباد: پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا، جس میں ورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ پر اعتراضات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول کے برآمد کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے چاول کے حوالے سے پاکستان کوالرٹس جاری کی ہیں۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیں 100 سے زائد الرٹس بھیجے ہیں۔ یہ الرٹس اس لیے بھیجے گئے کیونکہ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد 'منتقلی' کے لیے...
جسٹس منصور علی شاہ— فائل فوٹو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔آئی بی اے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں...
جنگ فوٹوز کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی...