شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے اور پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آ جاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی، حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
گزشتہ روز اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کیخلاف ہم نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے حوالے سے شبلی فراز کرتے ہوئے
پڑھیں:
بائیڈن کا ٹرمپ پر کڑا وار: نئی حکومت نے قلیل مدت میں شدید نقصان پہنچایا
شکاگو: امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے بہت کم وقت میں ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔
شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، اور یہ واضح ہے کہ ٹرمپ حکومت کا نشانہ متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد ہیں، تاکہ صرف ان کے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب، بائیڈن کے خطاب سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے طنزیہ انداز میں بیان دیا کہ حیرت ہے بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، کیونکہ اس وقت تک تو ان کے سونے کا وقت ہو چکا ہوتا ہے۔