راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 29 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 8 فروری کو احتجاج کی کال اس لئے دی ہے کیونکہ اس روز عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا ، عمران خان ہرگز ڈیل نہیں چاہتے ، جب عمران خان سے مرضی کی ڈیل اور ڈھیل نہیں ملی تو ان کی بے قصور بیگم کو جیل میں ڈالا گیا ، بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ ان کی طاقت ہیں۔

دونوں جس طرح ظلم برداشت کر رہے ہیں پوری قوم انہیں سلیوٹ کرتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت رہے ہیں ، عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تمام مقدمات بے بنیاد جھوٹ کی بنیاد پر اور سیاسی انتقام کے تحت قائم کئے گئے ہیں ، عمران خان نے آٹھ فروری کواحتجاج کی کال اس لئے دی ہے کیونکہ اس روز عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کی کسی انتخابی مہم کے بغیر ایک نظریے کو ووٹ دیا تھا، یہ جمہوری انقلاب سے کم نہیں تھا۔ قوم کی بیٹیاں ، مائیں اور بہنیں اس با پردہ عورت کو دیکھیں جو ہمارے بچوںکے بہتر مستقبل کے لئے اپنے خاوند کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے۔ القادریونیورسٹی کے ذریعے اپنی نئی نسل کو سنت رسول کی تعلیم دینا عمران خان کا جرم بنا دیا گیا ۔

خاور مانیکا جس نے اپنی آنے والی نسلوں کو اپنا تعارف کرانے کے قابل نہیں چھوڑا ،اس نے ایک پٹیشن دائر کی جسے ایک طرف رکھ دیا گیا ،اس کے لئے من پسند ججز کی بھرتیاں کی گئیں ،پھر مذاکرات مذاکرات کا کھیل کھیلا گیا لیکن جب انہیں عمران خان سے مرضی کی ڈیل نہیں ملی ، عمران خان نے جب ان کی شرائط پر مبنی ڈیل اور ڈھیل نہیں دی تو ان کی بے قصور بیگم کو جیل میں ڈالا گیا ، عمران ہرگز ڈیل نہیں چاہتے ۔

بشری بیگم ملک کے سابق وزیر اعظم ، ایک سٹار کی اہلیہ ہیں ، وہ سابقہ خاتون اول ہیں لیکن یہ ان کی کردار کشی سے باز نہیں آرہے ،آج سارے ملک کی مائیں، بہنیںاور بیٹیاں جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سروے آ یا ہے جس میں واضح بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ خواتین نے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عمران خان اپنی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

ہم نے ہر صورت اپنے لیڈر کو آزادی دلانی ہے اور اپنے حقوق کی بھی حفاظت کرنی ہے ۔جب بشری بیگم کی کردار کشی کی جاتی ہے تو مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں دکھی ہوتی ہیں، میں یہ کہوں گی جب جب ایسا کیا جائے ،جب بھی بشری بی بی کا کیس لگے تو آپ ویڈیوبنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر لگا کر ان سے یکجہتی کا اظہار کریں،ہم کال دیں گے تو میں خود لیڈ کروں گی ۔

ہر خاتون یہ پیغام دے کہ میں بھی بشریٰ ہوں ،مجھ سے بھی انتقام لوں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور غفلت میں ڈوبا ہوا ٹولہ یہ سمجھتا ہے کہ بشر بی بی عمران خان کی کمزوری ہیں ، وہ انہیں تنگ کر کے عمران خان کو تنگ کریں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ، بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ ان کی طاقت ہیں، دونوں جس طرح ظلم برداشت کر رہے ہیں پوری قوم انہیں سلیوٹ کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک اور دیرینہ کارکن ندیم جیل سے سزا کاٹنے کے بعد واپس آ کر موت کے منہ میں چلا گیا ہے ، ہمارے کارکنوں کو ذہنی دبائو کا سامنا کرنا پڑا، یہ ہمارے تیسرے یا چوتھے کارکن کی موت ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا کیا قصور ہے۔ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی لازوال قربانی کو عمران خان نے خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔ عمران خان اپنے گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کی صحت کے حوالے سے بھی فکر مند ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مذاکرات، گوہرنے سواتی کے غبارہ سے ہوانکال دی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے عمران خان سے ملاقات کے بعدکہاہیکہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا اور نہ ہی
کسی کو ڈیل کے لیے دباؤ ڈالا ہے،ان کایہ بھی کہناتھاکہ  بانی نے پارٹی لیڈرز کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے منع کیا ہے، بیرسٹرگوہرکے اس بیان سے اعظم سواتی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے جو قرآن پاک پر حلف کے ساتھ یہ دعویٰ کررہے تھے کہ عمران خان نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کااختیاردیاہے،یہ وہی اعظم سواتی ہیں جنہوں نے ماضی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کی طرف سے کئے گئے دعوے بے بنیادثابت ہوئے تھے ،حالیہ صورت حال نے پی ٹی آئی کے اندرتقسیم مزیدگہری کردی ہے بظاہراعظم سواتی نے عمران خان کی جدوجہدپرپانی پھیرنے کی کوشش ہے جو وہ گزشتہ دو،تین سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں دیکھنایہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی کے معاملے پراب کیاایکشن لیتے ہیں؟اور کیااعظم سواتی کامستقبل بھی شیرافضل مروت جیساہوگا؟ ادھر امریکی کانگریس کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے یہ تاثردیاجاتارہاکہ وہ یہ دورہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سلسلیمیں کررہے ہیں جب کہ امریکا میں مقیم پی ٹی آئی سے وابستہ افراد سوشل میڈیا پر ان ارکان کانگریس سے اپیلیں کر تے رہے ہیں کہ وہ اڈیالہ جائیںلیکن وفدنے اڈیالہ جیل کادورہ کیانہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں ایساکوئی ذکرکیا جس پر پی ٹی آئی میں مایوسی پائی جارہی ہے ، سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے امریکی وفدکی ملاقات پربھی تنازع کھڑاکرنے کی کوشش کی گئی اوریہ کہاگیاکہ اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈرکو نہیں بلایاگیاتاہم اس معاملے پر اب سپیکر قومی اسمبلی کاموقف سامنے آگیاہے ان کاکہناہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہیں ہوئے، ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کا نام تک نہیں لیا ،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی طرف سے عمران خان کے معاملے پر امریکہ سے مداخلت کی توقع رکھنایامطالبہ کرناناقابل فہم ہے کیونکہ ایساکوئی بھی اقدام پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہوگاجس کا منفی اثرپاک امریکہ تعلقات پرپڑسکتا ہے ،علاوہ ازیں حکومت کی طرف سے پہلی بار اوورسیزکنونشن کامیاب انعقادکیاگیا جس میں اوورسیزپاکستانیو ں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی گئی ،اس کنونشن سے وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے بھی خطاب کیااوراوورسیزپاکستانیوں کے قومی معیشت میں کردارکوسراہااورانہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ،کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آج بھی وطن سے جڑے ہوئے ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں نے واضح انداز میں اپنے مسائل پیش کیے، جیسے جائیداد کے تنازعات، نادرا سروسز، اور قونصل خانوں کی کارکردگی شامل ہیں،حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں اور منصوبوں کا اعلان کیا گیا تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جا سکے، وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ اوورسیز کمیونٹی سے بہتر رابطے کے لیے آن لائن پورٹلز، ایپلیکیشنز اور خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی طرف سے اوورسیزپاکستانی کے مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کااعلان بھی کیاامیدہیکہ یہ کنونشن اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگاجس سے ترسیلات زرمیں مزیداضافہ ہوگا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • کیا واقعی بشری بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • کیا واقعی بشریٰ بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ مریم وٹو نے بتا دیا
  • مذاکرات، گوہرنے سواتی کے غبارہ سے ہوانکال دی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی