نو مئی کیس میں منصوبہ سازی کی پراسیکیوشن کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی، فیصل ملک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نو مئی کیس میں منصوبہ سازی کی پراسیکیوشن کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بنیادی طور پر اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر سازش کا الزام ہے۔ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کوئی یو ایس بیز جمع کروانی ہے۔
محمد فیصل ملک کے مطابق عدالت نے کاپیز فراہم کرنے سے متعلق ہماری استدعا منظور کرلی، آج تک پراسیکیوشن نے کبھی کسی یو ایس بی کا ذکر نہیں کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 26 نومبر کے کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی استدعا منظور کی ہے۔
فیصل ملک نے کہا کہ ابھی تک اس کیس میں صرف موقع کی شہادتیں پیش کی گئی ہیں، پراسیکیوشن کا اصل کیس نو مئی کی منصوبہ سازی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازی کی ابھی تک پراسیکیوشن کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ فیصل ملک کیس میں
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے بتایا کہ امریکی ارکان کانگریس کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی سرکاری تقریب میں امریکی وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر امجد اور میں ملاقات میں موجود تھا، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ دونوں رہنماؤں کو دعوت ملی یا نہیں، ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
عاطف خان نے کہا کہ میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے، عدالتوں سے ہی انصاف کی توقع ہے، بیرون ملک سے کوئی انسانی حقوق کی بات کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔