Jasarat News:
2025-04-13@19:36:54 GMT

حکمران سندھ کے عوام کو غلام سمجھنا چھوڑ دیں ،فیصل ندیم

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سندھ کے عوام کو غلام سمجھنا چھوڑ دیں۔ مارچ نے ثابت کر دیا کہ عوام ہمارے بیانیے کے ساتھ ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال نے حکومت کی رٹ ختم کر دی ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا۔ سندھ کے ہر علاقے میں جائیں گے اور عوام کو متحد کریں گے۔ دریائے سندھ سے 6 کنال نکالنے کے منصوبے میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ حکومت پیکا ایکٹ کے ذریعے اپنی بد عنوانی چھپانے کے لیے زبان بندی کر وانا چاہتی ہے۔ چند خاندانوں کی حکمرانی اور استحصالی نظام کا خاتمہ ہر صورت کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں چوک گھنٹہ گھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے مرکزی نائب صدر حافظ طلحہ سعید، مرکزی رہنما شفیق الرحمن وڑائچ، سندھ کے جنرل سیکرٹری اکرم عادل، صوبائی رہنما حافظ انور، کراچی ڈویژن کے صدر احمد ندیم اعوان و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ حقوق سندھ مارچ کے شرکا کراچی سے براستہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ماتلی، ڈگری، میرپور خاص، ٹنڈو الٰہیار، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہداد پور، ہالا، نیو سعید آباد، سکرنڈ، نواب شاہ، قاضی احمد، مورو، نوشہرو فیروز، بھریا سٹی، گمبٹ، خیر پور اور سکھر پہنچے۔ چوتھے روز مارچ کے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک سکھر میں بڑا جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ فیصل ندیم نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ کا اختتام نہیں آغاز ہے۔ حکمران جماعت سمجھتی ہے کہ سندھ ان کی جاگیر ہے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے نکل پڑے ہیں۔ حکمران جماعت میڈیا پر عوام کو دھوکہ دینا چھوڑ دیں۔ صوبے میں تعلیم اور صحت کے ادارے تباہی کا شکار ہیں۔ امن و امان کی صورت حال نے حکومت کی رٹ ختم کر دی ہے۔ پیکا ایکٹ کے ذریعے حکومت اپنی بد عنوانی چھپانے کے لیے زبان بندی کروانا چاہتی ہے۔ جعلی ووٹ کے ذریعے حکومت بنانے والے عوام کے مسائل کا ادراک نہیں رکھتے۔ فیصل ندیم نے کہا کہ گمبٹ کے اسپتال میں فوری آپریشن کا دعوی جھوٹ ہے۔ حکومت تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو درست کر دیں۔ ٹنڈو محمد خان کے پبلک اسکول پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے اور اسکول مکمل نہ ہوا۔ چھاچھرو میں 14 سو میگاواٹ بجلی سے صوبہ کیوں محروم ہے؟ عوام بجلی کے بل جمع نہیں کرسکتے اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر دستخط کرنے والے کون ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں6 کنال پر کیوں خاموشی اختیار کی؟ سندھ کے صحافی حکومت سے خوف زدہ نہ ہو۔ حکومت کی بد عنوانی کھل کر بیان کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل ندیم سندھ کے عوام کو کے لیے

پڑھیں:

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف

اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔

بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین تھرو ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مستقل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں جبکہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں انہوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ارشد ندیم کی کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا بلکہ وہ نوجوانوں کے لیے محنت، لگن اور ثابت قدمی کی مثال بن گئے ہیں جس پر بھارت جیسا روایتی حریف ملک بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • نہروں پر جمہوری طریقہ سے بات نہ مانی تو حکومت چھوڑ دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
  • اہل غزہ نے اپنی قربانی سے امت کو بیدار کر دیا ہے، ڈاکٹر عمران مصطفی 
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسلام میں عورت کے حقوق اور مروجہ ’’آزادی مارچ‘‘
  • جمیعت اہلحدیث پاکستان کا 18 اپریل کو فلسطین مارچ کرنے کا اعلان