وزیراعظم شہباز شریف نے کم عمر آرگنائزیشن ہیڈ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے سب سے کم عمر اور ”مل کر“ آرگنائزیشن کے سربراہ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا۔
اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا، ملک کے سب سے بڑے والنٹیئر نیٹ ورک ’مل کر‘ پاکستان نے یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
کم عمر ماحولیاتی چیمپئن علی سیف کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آباد نوجوان ہے اور جب اسموگ آیا تھا تو نوجوانوں نے ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے تھے اور ایک لاکھ ماسک بھی تقسیم کیے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں خود بھی ماحول دوست نوجوان ہوں، حال ہی میں ہم نے بڑی تعداد میں برڈ فیڈرز انسٹال کیے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی ماحول دوست بنیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم 2030 تک پورے پاکستان میں برڈ فیڈرز لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے ’مل کر‘ پاکستان نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025 میں یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ’مل کر‘ پاکستان اس سے پہلے کامن ویلتھ اینوویشن ایوارڈ اور پاشا ’بیسٹ کمیونٹی سروس‘ گولڈ ایوارڈ جیسے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔
’مل کر‘ پاکستان کا سب سے بڑا والنٹیر نیٹ ورک ہے جو پاکستان بھر میں صحت مند سر گرمیوں کے فروغ کےلیے سر گرم عمل ہے۔
تقریب میں موجود نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہمیں نیچر کی طرف جانا چاہیے، ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے مزید درخت لگانا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق
پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔
فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔
سکوک فریم ورک ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دے گا۔ کابینہ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان