آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل
(آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلٰی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔