پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں ، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے ۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے اور پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چل سکتی ۔ اسی لیے حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔
گزشتہ روز اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ۔ پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے شبلی فراز
پڑھیں:
سپریم کورٹ: وفاقی حکومت اور تمام صوبوں سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب
سپریم کورٹ: وفاقی حکومت اور تمام صوبوں سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سپریم کورٹ آئینی بینچ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے ہدایت کی کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات بھی جمع کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے جنگلات اراضی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا ایک ایشو اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اسکا کیا ہوا؟ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں پاکستان میں کم کیے جارہے ہیں، ہمیں رپورٹ نہیں حقیقت دیکھنا ہے، زیارت میں منفی 17 ڈگری میں لوگ درخت نہیں کاٹیں تو کیا کریں؟ کیا حکومت سرد علاقوں میں کوئی متبادل توانائی کا ذریعہ دے رہی ہے؟
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا زیارت میں ایل پی جی فراہم کی جارہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پہاڑی علاقوں پر بسنے والے غریب لوگوں کو کیا سبسڈی دی جا رہی ہے؟ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ عوام کو بہتر سہولتیں دینا حکومتوں کا کام ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 2018 سے آج تک مقدمے میں رپورٹس ہی آرہی ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ سندھ میں سندر اراضی سمندر کھا رہا ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے درخت لگوانا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔
عدالت نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات بھی جمع کروائیں، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔