عالمی امن خوشحالی کیلئے شراکت کرتے رہیں گے، شہباز شریف: چینی صدر کو سال نو پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت نیوز) چین میں سال نو کے موقع پر صدر زرداری نے خط جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے سال نو کے موقع پر ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے ، یہ آہنی بھائی چارہ بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے ۔ جبکہ صدر آصف زرداری نے چینی سال نو / موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ’’آہنی دوستی‘‘ مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔آصف زرداری نے خط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور مسلسل بڑھتی ہوئی دوستی کو سراہا۔صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی صحت، چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین چینی صدر سال نو چین کے
پڑھیں:
چینی سالِ نو‘ صدر زرداری کا شی جن پنگ کو خط، پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے چینی سالِ نو کی مناسبت سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آصف زرداری نے چینی سالِ نو / موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ’’آہنی دوستی‘‘ مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کی قیادت انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔
آصف زرداری نے خط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور مسلسل بڑھتی ہوئی دوستی کو سراہا۔صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی صحت، چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔