اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے، مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جوسیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف صوابی میں تاریخی جلسہ ہو گا۔علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کے بعد زیرگردش خبروں  سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے، علی آمین پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں صوبے کی نمائندگی نہیں، فوری مخصوص نشستیں دے کر سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے اورہم سب اپوزیشن جماعتوں سے ملیں گے۔

 قتل کے خطرناک قیدی کو جیل سے باہر کوڑا پھینکنے کا کام سونپ دیا گیا، لیکن پھر اس نے کیا کیا؟ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مذاکرات کے دروازے بیرسٹر گوہر نے بند کیے نے کہا کہ

پڑھیں:

غصے میں دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیتی ہوں؛ حرا مانی کا اعتراف

حرا مانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انھیں اپنے غصے پر قابو نہیں رہتا اور وہ گھر میں توڑ پھوڑ کرنے لگتی ہیں۔

حرا مانی نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ غصے میں آتی ہیں تو پھر گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بھی محفوظ نہیں رہتیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں دروازے کے لاک تک توڑ دیتی ہوں۔ میں غصے پر قابو نہ رکھ پانے کی اپنی اس عادت خود بھی کافی پریشان رہتی ہوں۔

غصے کی وجہ سے متعلق حرا مانی نے خود بتایا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں۔ مجھے فراغت بالکل پسند نہیں۔ اس لیے کام نہ ملے تو غصہ آنا بنتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مانی مجھ سے کہتے ہیں کہ تم کام کرتی رہا کروں کیوں کہ فارغ اوقات مں تم بہت عجیب ہوجاتی ہو۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین اور حرا مانی کے مداحوں نے کہا کہ اپنی کسی خراب عادت کو تسلیم کرلینا بڑی بات ہے اور اب آپ کو اس عادت بد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جب کہ کچھ نے مذاقاً مانی سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے، بیرسٹر گوہر
  • غصے میں دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیتی ہوں؛ حرا مانی کا اعتراف
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
  • امریکی وفد سے ملاقات کیلئے نہ تو رابطہ ہوا نہ کارڈ آیا، بیرسٹر گوہر