2025-04-16@17:23:46 GMT
تلاش کی گنتی: 820

«قومی وقار کے منافی»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت پرفارم کریں گے، جبکہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائےگا۔ دریں اثنا پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کے...
    انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی۔ جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔ قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔ مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے موقع پر سیکورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں
    لاہور: نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان کے خلاف دھواں بیٹنگ کے ذریعے شان دار سنچری بنانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پچ بہترین تھی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پی سی بی نے بہترین کاوش کی ہے، اسٹیڈیم بہت خوب صورت بنا اور پچ بھی بہترین تھی۔  گلین فلپس نے کہا کہ پچ بہت اچھی تھی اور شروع میں تھوڑا وقت لگا ایڈجسٹ ہونے کے بعد رنز بنانا آسان ہو گیا کیونکہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریزکے پہلے میچ کے دوران اننگز بریک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق نے ٹرافی اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔ واضح رہے آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 فروری سے 09 مارچ تک جاری رہے گا۔
    خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...
    نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران  لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے...
    چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا...
      لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کے ہاتھ میں ہے۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد ہونے والا پہلا میچ ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیا تھا۔
    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا، جس میں جنوبی افریقہ بھی شریک ہے۔ گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تین وینیوز کی اپ گریڈیشن کی ہے، جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور شامل ہے۔ یہ اسٹیڈیم آج سے ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پہلی بار استعمال ہوگا۔ سیریز کا فارمیٹ سنگل لیگ پر مبنی ہے، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، اور اس کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ یہ ٹرائنگولر سیریز تینوں ٹیموں کو 19 فروری...
    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ٹرائی سیریز کاپہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائیگا،گزشتہ روز جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل کل نیوزی لینڈ ٹیم نے لاہور میں پریکٹس بھی کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت خوبصورت لگاہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ محسن نقوی نے ٹیبل پر جا کر فرداً فرداً  ورکرز سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔ چیئرمین پی سی بی نے ورکرز سے ٹک ٹاک کے بارے میں گفتگو کی اور پوچھا کہ ٹک ٹاک بناتے ہو؟۔ اس سٹیڈیم نے ہر بندے کو ٹک ٹاک پر مشہور کر دیا...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے ’پتن ‘ کے نمائندے کا انٹرویو بے بنیاد اور حقائق  کے منافی قرار دے دیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پتن اور اس کے عہدہ دار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کیلیے ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ آفیسران  سے جو بھی فارم 46،45اور47 الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے انہیں الیکشن کمیشن نےبغیر کسی ردوبدل کے اپنی ویب سائٹ  پر آویزاں کیا۔  متاثرہ فریقین نے اپنی الیکشن پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہوئی ہیں  جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ  ٹربیونلزنے فریقین کا موقف سننے کے بعد  پٹیشنز پر فیصلے بھی کردیے ہیں۔  ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ  ووٹرز کا ٹرن آؤٹ...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پتن کے نمائندے کا انٹرویو اور پریس ریلیز بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق پتن اور اس کے عہدیدار ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، ریٹرننگ افسران سے موصول شدہ تمام فارم بغیر ردوبدل ویب سائٹ پر آویزاں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فریقین کی الیکشن پٹیشنز ٹریبونلز میں زیر سماعت ہیں، بعض پر فیصلے بھی ہوچکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ سالانہ اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر تبصرہ مناسب نہیں کیونکہ یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی کے پاس بےضابطگیوں کامواد ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور ٹریبونلز کو فراہم کرے،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ Our squad in Pakistan’s official ICC Champions Trophy 2025 jersey ???????????? How good does it look on them❓ ✨#WeHaveWeWill | #WearYourPassion pic.twitter.com/OpP2TtboRG — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025 آفیشل کٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ...
    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔ رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح...
    وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت تھا، اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگرزعلی ظفر،عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ خیال رہے قذافی اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کرکے نیا تعمیر کیا گیا ہے، 8 اکتوبر 2024کو تعمیراتی کام کا آغاز ہوا، اور 4 ماہ دن رات ایک کرکے اسٹیڈیم کو مکمل کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزار کردی گئی ہے اور ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں نصب ہیں، 480 ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں جبکہ شائقین کو...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے اورڈرائیورز کے لیے لائسنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دِنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدرکی زیرصدارت ٹرانسپورٹ یونین کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے کی ہدایت، ڈرائیورز کے لائسنس لازمی قراردیا۔ اجلاس میں روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم اڈوں پر...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی مداح کو کیوی بیٹر کین ولیمسن سے ملاقات کرتے اور آٹو گراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی نوجوان کیوی بیٹر سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں اور ہندوستان کے خلاف سنچری بنائیں۔ جس پر کین ولیمسن کہتے ہیں کہ پاکستان کا نام ہی کیوں لیا جس پر نوجوان کہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی ہے۔ A Pakistani fan requested Kane Williamson not to score against Pakistan and hit a century against India.???? pic.twitter.com/GfbXV7DdTI — Salman ???????? (@SalmanAsif2007) February 5, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، زیادہ تر صارفین...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آفیشل ترانہ ’جیتو بازی کھیل کے‘ جاری کردیا ہے اور ساتھ لکھا کہ ’انتظار ختم ہوا‘۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، ویڈیو میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، ترانے میں رقص کرتے نوجوانوں نے مختلف ٹیموں کی شرٹس بھی پہنی ہوئی ہیں۔ The wait is over! ???? Sing along to the official song of the #ChampionsTrophy, Jeeto Baazi Khel Ke, featuring the master of melody @itsaadee ???????? pic.twitter.com/KzwwylN8ki — ICC (@ICC) February 7, 2025 ترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کھیل
    قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل/ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ کیا مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہوگئے، دونوں اسٹیڈیمز کو نیا رنگ اور روپ دے دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی ہوگی، نامور گلو کار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نغمہ بھی آج جاری ہوگا، عاطف اسلم کے گائے نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین اسٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی مشہور آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے...
     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی 18 سیکنڈ کی ویڈیو میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے اور ترانہ گانے والے گلوکار عاطف اسلم نظر آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں،محمد رضوان چیمپئنز ٹرافی کے ترانے کے بول ’دھرتی دیکھو دھڑکے، جیتو بازی لڑکے ہیں ‘ جبکہ مکمل ترانہ آج ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اور صارفین ترانے اور...
    وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا...
    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔   انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ 4 میچوں کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرے گا، ان 4 میچوں میں سے 2 میچز پاکستان اور بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ بقیہ 2 میچز روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ ہیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو براہ راست شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن خریداری کے ذریعے اور ملک بھر میں ٹی سی ایس مراکز جاکر اپنے لئے سیٹ بک کرسکتے...
    وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا...
    ٭بلاول کی ناشتے پر ٹرمپ سے ملاقات کا علم نہیں، ان کی ملاقاتوں کے بارے میں ان کی پارٹی بتا سکتی ہے ، فارن آفس کے شیڈول میں نہیں،مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، 1947سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ٭غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں،بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ کا بیان پاکستان کی دفاعی تیاری کی تجدید تھی، ترجمان (جرأت نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے ۔ہفتہ وار بریفنگ کے...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
    کراچی: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو سینئر صحافی خواجہ جاوید احمد سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنکے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی...
    لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
    چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔ پرفارم کرنے والے گلوکاروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔   ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔   یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔...
    آئی سی س چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ اسپنر سفیان مقیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر کو شامل کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔  19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں...
    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔ اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔  چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7 فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوگئے۔آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔اس کے علاوہ گرینڈ لانج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریبا 5 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر د ۔ چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریز کے پینل...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد سٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا ۔نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں۔ 15فروری کو نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا ۔
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالےآئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک دفاعی چمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز...
    اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی‏ اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیراعظم کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
    چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ خواجہ آصف نے...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا...
    رواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں 12 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا آئی سی سی نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں تین ریفریز کی جانب سے فرائض سرانجام دیے جائیں گے، جن میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔ امپائرز میں جوئیل ولسن، ایلیکس وارف، روڈنی ٹکر، شرف الدولہ ابن شاہد، پال رائفل، رچرڈکیٹل برو، رچرڈ النگورتھ، ایڈریان ہولڈ اسٹوک، مائیکل گف،...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 12 امپائرز اور 3 ریفریز فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے امپائرنگ پینل میں میںکرس گیفانی، کمار دھرماسینا، جوئل ولسن ،رچرڈ ایلنگ ورتھ، ایڈرین ہولڈسٹاک، رچرڈ کیٹلبرو،پال ریفل، روڈ ٹکر، مائیکل گف، شرف الدولہ ابن شاہد اور الیکس وارف شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی میں کھیلے جانے والے 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز ٹورنامنٹ میں فرائض سرانجام دیں گے۔ 108 میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو، جنہوں نے 2017 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے تھے انکی چیمپئینز ٹرافی کیلئے واپسی ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟ اسی طرح 2017 چیمپئینز ٹرافی میں امہائرنگ کرنیوالوں میں کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ،...
    سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز...
    راولپنڈی: چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پنڈی اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزیئن و آرائش کے کام مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کو خصوصی استثنیٰ مل گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عام طور پر ٓئی سی سی اپنے کسی بھی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل وینیوز کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں کرکٹ باڈی نے پی سی بی کو اضافی وقت دیدیا ہے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایونٹ سے قبل ہی میزبان چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا یہ سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا، البتہ اپنے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی۔ رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یاد رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا،...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم پر شدید تنقید ہورہی ہے۔ پی سی بی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب خالصتا سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، سیاسی اثر ورسوخ کا تاثر غلط ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ٹیم سلیکشن میں کسی بھی مرحلے پر مداخلت نہیں کرتے۔ سلیکٹرز نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو منتخب کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔ کپتان محمد رضوان سے رائے ضرور لی گئی لیکن حتمی ٹیم سلیکٹرز نے بنائی ،چیئرمین محسن نقوی کا بالکل عمل دخل نہیں تھا، انہوں نے سلیکٹرز کے منتخب پندرہ کھلاڑیوں کی منظوری دی۔ سلیکشن کمیٹی کے ایک با...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی قذافی اسٹیڈیم، اطراف، چیکنگ پوائنٹس اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی سکیورٹی آڈٹ کرے گی ، خصوصی کمیٹی قذافی اسٹیڈیم میں عوامی سٹنگ ایریا اور سرویلنس سسٹم کا بھی سکیورٹی آڈٹ کریگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سینئر افسران اور ڈائریکٹر سکیورٹی پی سی بی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز صوبائی...
    دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے جبکہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس تین ارب ، 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے شاندار لائٹ شوز کی منصوبہ بندی کرلی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس کے تینوں وینیوز (اسٹیڈیمز) پر وسیع لائٹ شوز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فلڈ لائٹ سنکرونائزیشن اور کوریوگرافی ٹیسٹ پہلے ہی قذافی سٹیڈیم میں کرائے جا چکے ہیں جو راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں شائقین کے لیے ایک دلکش بصری تجربے کو یقینی بنائیں گے۔ یہ منصوبہ بند لائٹ شوز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پاکستان کی شاندار تیاریوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور یہ اسٹیڈیم کے تجربے کو جدید بنانے اور پاکستان میں شائقین کے لیے عالمی معیار کی تفریح ​​فراہم کرنے کی جانب ایک اہم...
    دور نایاب:  ایوان وزیراعلیٰ نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کے تحت سروس لینز کی توسیع کیلئے اراضی حاصل کرنے کی سمری واپس کردی،  یہ فیصلہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے 3 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سروس لینز کے لیے اضافی اراضی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کی سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے ارسال کی گئی تاہم پی اینڈ ڈی نے سمری پر اضافی نوٹ لکھتے ہوئے فنڈز کی کمی کا عذر پیش کیا اور منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بعد دیکھنے کی ہدایت کی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری,...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو پولیس نے تماشائی سمجھ کر روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے رات گئے بھارتی ٹیم ناگپور پہنچی تو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو سیکیورٹی پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ٹیم ہوٹل میں جانے سے روک دیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم کے رکن ہے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔ مزید پڑھیں: کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع  واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ  ن کے  رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو  صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں  طلال چوہدری نے کہا کہ جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔طلال چوہدری نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ پیکا قانون کو خود سے نہ جوڑیں، پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضرورت ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ ملتان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج جیسے ہی ٹکٹ بک کرنےکا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکر ے کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی بکنگ ویب سائٹ پر رش لگ گیا، تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار فینز نے...
    دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔ آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو اب جناح اینڈ کہا جائے گا۔جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام اب اقبال اینڈ رکھا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کا نام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم سواتی کواٹک جیل سےرہاکردیاگیا
     متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025  کے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی  فروخت شام 4 بجے شروع ہوئی جس کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئیں، ادھر دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دبئی میں جیسے ہی گھڑی پر 4 بجے پرجوش شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ کے اندر ہی اس نے خود کو قطار میں 111،000 سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کے پیچھے پایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پاکستان...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شائقین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر خاصا رش ہے، جہاں شائقین آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شائقین اپنی پسند کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہیں، تاہم کچھ افراد مایوس بھی لوٹے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، آن لائن ٹکٹ بُک کرنے والے افراد کو 6 فروری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہوگئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔ عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000،...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم لیجنڈری مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی جعلی خبروں سے پریشان ہو گئے ہیں، لیجنڈری فاسٹ بولر نے ان سے منسوب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی خبروں کی تردید کردی ہے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو مپیٹس (بے وقوف) قرار دیا ہے۔ پیر کو سابق کپتان نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے لنکس اور امیجز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کے بارے میں جھوٹی خبریں، جھوٹ بولنا بند کرو، بس بہت ہو گیا اور براہ مہربانی ان مپیٹس (بے وقوفوں) پر یقین نہ کریں، ’سابق...
    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔   آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔   مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت آج (پیر) سے شروع ہوگی۔ جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ کیویز کا سہ ملکی سیریز میں 8 فروری (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔ Time to fly! ✈️ The ODI squad...
    کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
     پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
    کوئٹہ کے صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے کالم نگار محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد انور کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک جرأت مند اور بہادر صحافی تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ایمان داری کے ساتھ کام کیا۔ محمد ابور جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محمد انور جیسے ایمان دار اور جرات مند صحافی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے بیٹوںسے تعزیت کررہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر صحافی اور سینئر رکن کراچی پریس کلب محمد انور کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں محمد احمر انور اور محمد ارحم انور سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔