پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شائقین کی دلچسپی دیکھ کر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گی، جس کے لیے شائقین کرکٹ کی جانب سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جمیل قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات ایس آئی ایف سی میں ایک جگہ دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد میں اوورسیز ہاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ون ونڈو آپریشن ملے گا، کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جمیل قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس پروپوزل کے ساتھ ایس آئی ایف سی آئیں یا ای میل کریں، وعدہ کرتا ہوں 24 گھنٹے میں جواب ملے گا، ایس آئی ایف سی کا اپنا ویزہ ہے ویب سائٹ پر جائیں، ویزہ اپلائی کریں۔