چیمپئنز ٹرافی؛ قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی نمائش کے لیے پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم کے وسط میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔
ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریزکے پہلے میچ کے دوران اننگز بریک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق نے ٹرافی اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔
واضح رہے آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 فروری سے 09 مارچ تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نمائش کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔
تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔
دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔
کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔
ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
Post Views: 1