محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ‘ کھانا کھایا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ محسن نقوی نے ٹیبل پر جا کر فرداً فرداً ورکرز سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔ چیئرمین پی سی بی نے ورکرز سے ٹک ٹاک کے بارے میں گفتگو کی اور پوچھا کہ ٹک ٹاک بناتے ہو؟۔ اس سٹیڈیم نے ہر بندے کو ٹک ٹاک پر مشہور کر دیا ہے، تمام ورکرز نے محسن نقوی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائیں۔ ایک ورکر نے محسن نقوی سے کہا ٹک ٹاک نہیں بناتا، میرے پاس موبائل نہیں ہے، جس پر چیئرمین پی سی بی نے ورکر کو فوری طور پر نیا موبائل لیکر دینے کا وعدہ کر لیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ورکرز کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ ان ورکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کریں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا تمام سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کیلئے تمام ورکز کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا تمام مزدوروں کو ان کی کمپنیوں کی جانب سے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کے لوگ بھی کل مفت میچ دیکھیں گے، پی سی بی نے تمام مزدوروں کیلئے انکلوژرز بک کروا دیے ہیں۔ سٹیڈیم مکمل ہو گیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی نصیب کرے، محمد رضوان نیک نیت کپتان ہے، امید ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چمپئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو ری ویو کررہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ ری ویو کر رہے ہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ دبئی کیلئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اسے ویزا مل جائے گا۔ 16 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے، آئی سی سی سے طے شدہ رقم لیں گے۔ قذافی سٹیڈیم کے نئے فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر اگلے ایک سال میں مکمل کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے۔ این سی اے کے ٹریننگ گرائونڈ کی توسیع کریں گے، وی آئی پی باکسز کو 6 سال کیلئے کرائے پر دیں گے۔ ہر باکس کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی جائے گی، 24 باکسز میں سے کچھ سیریز ٹو سیریز رینٹ کریں گے اور باقی کچھ مدت کیلئے کرائے پر دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی کریں گے ٹک ٹاک
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے)
پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔