سیاسی مفادات کیلیے عمران خان اتنا گر سکتا ہے، اسکے سپورٹر سوچ بھی نہیں سکتے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔
وزیر دفاع نے ان اعلانات کو پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز چھیننے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے اس حد تک گر سکتے ہیں، جس کا شاید ان کے حمایتیوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: ایشون ٹیم میں شامل نہ کیے جانیوالے اہم اسپنر کی حمایت میں سامنے آگئے
بھارت کے ویٹرن آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ میں ورون چکرورتی کی شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔
روی اشون کا خیال ہے کہ اگر ورون چکرورتی 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اجیت اگرکر کی سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں اسپنر کی جگہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ سب یہ باتیں کر رہے ہیں کہ آیا اس کو وہاں (چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں) ہونا چاہیئے تھا یا نہیں۔ ان (ایشون) کا خیال ہے کہ ایک موقع ایسا سے جس سے وہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتا ہے، کیوں کہ تمام ٹیموں نے وقتی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ لہٰذا عین ممکن ہے اس کو چن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ورون کو کھلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ان کا نہیں خیال کہ ورون کو سیدھا چیمپئنز ٹرافی میں کھلانے کا فیصلہ آسان ہوگا۔ اس نے ایک روزہ فامیٹ نہیں کھیلا ہے، انہیں ایسا لگتا ہے کہ سلیکٹرز اس کو بھارت اور انگلینڈ کی سیریز میں موقع دیں گے۔