لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔

اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے تحت اسٹیڈیم میں موجود 6 ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی فلڈ لائٹس نصب کی جا رہی ہیں، اور دو جدید اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ  چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں منعقد ہوگی، جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے، لاہور میں 7 میچز ہوں گے، جن میں 9 مارچ کو فائنل بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قذافی اسٹیڈیم کا کام

پڑھیں:

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمس پر شائقین کے لیے داخلہ فری

چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔

پرفارم کرنے والے گلوکاروں میں عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ شامل ہیں، اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کا جشن منائیں اور اس لمحے کو اپنی یادوں کا حصہ بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا،  جبکہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کے کام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں،  چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے برجوش ہیں، لیکن بارڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو انہیں کہیں سے بھی ایسا کچھ نہیں ملے گا، ہمارے انتظامات میں کوئی خامی یا کمی کوتاہی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کرسیوں کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ہم نے یہ کرسیاں چین سے منگوائی ہیں، اس سے پہلے والی کرسیاں 5 گنا زیادہ مہنگی تھیں، یہ ایچ ٹی پی کی عالمی معیار کی کرسیاں ہیں جن کی گارنٹی 20 سال کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیڈیم میں داخلہ فری چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز ٹرافی 2025 قزافی اسٹیڈیم

متعلقہ مضامین

  • علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل
  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف (کل )قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
  • وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے ‘مختلف پرفارمنس ‘لیزر لائٹ شو بھی ہوگا
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
  • لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • اسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ